ملت ایکسپریس کی بوگی میں کیا ہوا تھا ؟ زخمی مسافر کا انکشاف،ریلوے حکام کی مبینہ غفلت

0
71

ملت ایکسپریس کی بوگی میں کیا ہوا تھا ؟ زخمی مسافر کا انکشاف،ریلوے حکام کی مبینہ غفلت

ملت اورسرسیدایکسپریس میں تصادم ،جاں بحق افراد کی تعداد 36ہوگئی ،50سے زائد زخمی سامنے آئے ہیں

ٹرین میں سوار ایک زخمی مسافر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ملت ایکسپریس کی بوگی نمبر 10 کا کلمپ ٹوٹا ہوا تھا،کراچی کینٹ پر ریلوے عملہ کو آگاہ کردیا تھا ،مرمت کی بجائے جگاڑ کیا گیا ریتی کے قریب ٹرین کو جھٹکا لگا اور کلمپ ٹوٹا جس کے بعدبوگی الٹ گئی بوگی الٹنے کے فوری بعد سر سید ایکسپریس آ کرٹکرائی،

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام امین الحق نے ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثےپراظہار افسوس کیا اور کہا کہ ٹرین حادثے میں جاں بحق افرادکےلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں،

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ ٹرین حادثہ بڑا سانحہ ہے ،تین سال سے ہر ادارہ پٹری سے اترا ہوا ہے ایک سال میں ٹرین کے 137حادثات ہوئے، حکومت خاموش ہے ،پاکستان ٹرین حادثات میں دنیا بھر میں چھٹے نمبر پر ہے، ذمہ دار کون ہے ؟اتنی بڑی تعداد میں حادثات حکومت کی نا اہلی ہے

ٹرین حادثہ، اموات میں اضافہ ،متاثرین کا تعلق کس شہر سے؟

خطرناک ٹرین حادثہ ، سکھر, گھوٹکی, میرپور ماتھیلو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

ٹرین حادثے میں 2 ریلوے اور 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق

 حادثے کا شکار ہوئی ٹرین سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجاز احمد کا حادثے کے بارے انکشاف

ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار

ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

وزیراعظم کی ٹرین حادثہ کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت

واضح رہے کہ آج صبح گھوٹکی کے قریب کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس اور پنجاب سے کراچی جانے والی سر سید ایکسپریس میں خوفناک حادثہ ہوا جس میں 36 افراد جاں بحق جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہو گئے

Leave a reply