ٹرین حادثہ،پنجاب کے ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ،بزدار کا بڑا حکم

0
48

ٹرین حادثہ،پنجاب کے ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ،بزدار کا بڑا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈہرکی ٹرین حادثہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر رحیم یار خان اورصادق آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے رحیم یار خان او رصادق آباد کے ہسپتالوں میں لائے جانے والے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان کے آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان او رتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی انفارمیشن ڈیسک بنا دئیے گئے

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کمشنر بہاولپورڈویژن اور ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان کو فون کیا اور کہا کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں -زخمیوں کے ساتھ ان کے تیمار داروں کا بھی پورا خیال رکھا جائے-تیمارداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہونا چاہیے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زخمی افراد کے تیمار داروں کے لئے کھانے پینے کاانتظام کرنے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ ڈہرکی ٹرین حادثے میں انسانی زندگیوں کے ضیاع پر دلی افسوس اور رنج ہواہے-پنجاب حکومت غم کی گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے-

ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان کا کہنا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال صادق آباد میں 14زخمی زیر علاج ہیں -شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں 34زخمی لائے گئے جنہیں بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں -زخمیوں کے تیمار دارو ں کے لئے کھانے پینے کا انتظام کیا گیاہے-

دوسری جانب این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثہ، تمام ادارے ریسکیو آپریشن میں مصروف عمل ہیں،حادثے میں زخمی ہونے والے افرادکو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا چکا ہے،پاک فوج کے جوان، رینجرز، ضلعی انتظامیہاور سندھ پولیس ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں مشینری اور آلات کی مدد سے بوگیوں میں پھنسے مسافروں کونکالنے کا عمل پایہ تکمیل کے قریب ہے ٹریک سے ریلیف ٹرین اور کرین کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے آرمی کے 2 ہیلی کاپٹر زبھی ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں پاکستان ائیرفورس کے 2 جہاز چکلالہ اور پی ایف بیس فیصل کراچی پر تیار ہیں

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے ،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹرین ٹریک کی حالت ٹھیک نہ ہونے کی رپورٹ کے باوجود غفلت کیوں برتی گئی؟ افسوس موجودہ دور ٹرین کے حادثات کا دور ثابت ہو رہا ہے ٹرین حادثے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے،

سعد رفیق کے گناہوں پر اعظم سواتی کیوں استعفیٰ دیں، وفاقی وزیر کی انوکھی منطق

ملت ایکسپریس کی بوگی میں کیا ہوا تھا ؟ زخمی مسافر کا انکشاف،ریلوے حکام کی مبینہ غفلت

ٹرین حادثہ، اموات میں اضافہ ،متاثرین کا تعلق کس شہر سے؟

خطرناک ٹرین حادثہ ، سکھر, گھوٹکی, میرپور ماتھیلو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

ٹرین حادثے میں 2 ریلوے اور 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق

 حادثے کا شکار ہوئی ٹرین سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجاز احمد کا حادثے کے بارے انکشاف

ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار

ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

واضح رہے کہ آج صبح گھوٹکی کے قریب کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس اور پنجاب سے کراچی جانے والی سر سید ایکسپریس میں خوفناک حادثہ ہوا جس میں 36 افراد جاں بحق جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہو گئے

Leave a reply