عاصم اظہر کی طنزیہ میم پرہانیہ عامر کا سخت ردعمل

عاصم اظہر کی طنزیہ میم پرہانیہ عامر کا سخت ردعمل

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر کے سوشل میڈیا پر مبہم پیغام پر اداکارہ ہانیہ عامر نے سخت الفاظ میں ردّعمل دیا ہے۔

باغی ٹی وی : حال ہی میں ہانیہ عامر نے گلوکار و اداکار عاشر وجاہت کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی ہانیہ عامر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے بھائی کو ایسے سنبھالا جاتا ہے کہ جب وہ 101 بخار میں تپ رہا ہو۔

ویڈیو میں ہانیہ عامر عاشر وجاہت کے ساتھ تھیں اور وہ بیڈ پر کمبل اوڑھے لیٹے ہوئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے اداکارہ کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک مزاحیہ میم شیئر کی تھی ویڈیو میں انوپم کھیر بھاگتے ہوئے کہتے ہیں کہ بال بال بچ گیا۔


عاصم اظہر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’الحمداللّہ‘ لکھا تھا اور ساتھ ہی قہقہوں والا ایموجی بھی بنایا تھا۔

گلوکار کے اس ٹوئٹ نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا تھا اور صارفین کا کہنا تھا کہ عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کی حالیہ وائرل ویڈیو پر یہ ردِعمل دیا ہے-

تاہم اب ہانیہ عامر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ یا تو سیلیبرٹی ہوسکتے ہیں یا تلخ ماضی۔‘
https://twitter.com/realhaniahehe/status/1401483813973278721?s=20
اداکارہ نے اپنے اس ٹوئٹ میں کسی کو مخاطب نہیں کیا لیکن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ہانیہ عامر نے یہ ٹوئٹ عاصم اظہر کے حالیہ ٹوئٹ کے جواب میں کیا ہے۔

وائرل ویڈیو پر تنقید سے ہانیہ عامر دلبرداشتہ

الحمداللّہ، بال بال بچ گیا، ہانیہ کی وائرل ویڈٰیو کے بعد عاصم اظہر کا رد عمل

ہانیہ عامر کے ساتھ وائرل ویڈیو پر عاشر وجاہت کا وضاحتی بیان

Leave a reply