ٹرین حادثہ، ن لیگ نے قومی اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا

0
30

ٹرین حادثہ، ن لیگ نے قومی اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرین حادثے کے بعد مسلم لیگ ن میدان میں آ گئی

ن لیگ کی جانب سے گھوٹکی ٹرین حادثے کے حوالے سے قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروا دی گئی ہے، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے گھوٹکی،سندھ میں ٹرین حادثے پر تحریک التواءقومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ہے۔ تحریک التو امیں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک میں پے درپے ہونے والے ٹرین حادثات پر فی الفور ایوان میں غور کیا جائے ۔ گھوٹکی میں ٹرین حادثے میں30 افراد جاں بحق اور 64زخمی ہوئے ہیں جو ریلوے کی بدحالی اور مجرمانہ نااہلی کا ثبوت ہے۔

دوسری جانب ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈہرکی کےقریب ٹرین حادثہ سے ٹرین شیڈول متاثر ہوا ہے کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی4 ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں کراچی سے آنے اور جانے والی جناح اور کراچی ایکسپریس منسوخ کر دی گئی ہے جناح اور کراچی ایکسپریس کے مسافروں کو دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائےگا

ٹرین حادثہ،پنجاب کے ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ،بزدار کا بڑا حکم

سعد رفیق کے گناہوں پر اعظم سواتی کیوں استعفیٰ دیں، وفاقی وزیر کی انوکھی منطق

ملت ایکسپریس کی بوگی میں کیا ہوا تھا ؟ زخمی مسافر کا انکشاف،ریلوے حکام کی مبینہ غفلت

ٹرین حادثہ، اموات میں اضافہ ،متاثرین کا تعلق کس شہر سے؟

خطرناک ٹرین حادثہ ، سکھر, گھوٹکی, میرپور ماتھیلو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

ٹرین حادثے میں 2 ریلوے اور 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق

 حادثے کا شکار ہوئی ٹرین سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجاز احمد کا حادثے کے بارے انکشاف

ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار

ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

ٹرین حادثہ،بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا عمل جاری

ٹرینوں کا شیڈول متاثر،ہلاکتوں پر دل انتہائی رنجیدہ،وفاقی وزیر ریلوے بھی بول پڑے

ملت ایکسپریس میں کراچی سے روانگی کے وقت کتنے مسافر سوار تھے؟

واضح رہے کہ آج صبح گھوٹکی کے قریب کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس اور پنجاب سے کراچی جانے والی سر سید ایکسپریس میں خوفناک حادثہ ہوا جس میں 36 افراد جاں بحق جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہو گئے

Leave a reply