ٹرینوں کا شیڈول متاثر،ہلاکتوں پر دل انتہائی رنجیدہ،وفاقی وزیر ریلوے بھی بول پڑے

0
52

ٹرینوں کا شیڈول متاثر،ہلاکتوں پر دل انتہائی رنجیدہ،وفاقی وزیر ریلوے بھی بول پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرین حادثے کے بعد ریسکیو کا عمل جاری ہے

ٹرین حادثے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثے میں ہلاکتوں پر دل انتہائی رنجیدہ ہے،وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر واقعے کی خود مانیٹرنگ کرونگا،آرمی انجینئرز کی خصوصی ٹیم ریلیف آپریشن کو مزید تیز کرے گی ریلوے اور آرمی جوان کی مدد سے ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیرِ ریلوے ہنگامی طور پر اسلام آباد سے گھوٹکی روانہ ہوئے، وزیر ریلوے اعظم سواتی نے وزیراعظم کو حادثے سے متعلق ابتدائی معلومات فراہم کیں۔گھوٹکی حادثے پر وزیر ریلوے اعظم سواتی نے 24 گھنٹے کے اندر ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

دوسری جانب ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈہرکی کےقریب ٹرین حادثہ سے ٹرین شیڈول متاثر ہوا ہے کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی4 ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں کراچی سے آنے اور جانے والی جناح اور کراچی ایکسپریس منسوخ کر دی گئی ہے جناح اور کراچی ایکسپریس کے مسافروں کو دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائےگا

ٹرین حادثہ،پنجاب کے ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ،بزدار کا بڑا حکم

سعد رفیق کے گناہوں پر اعظم سواتی کیوں استعفیٰ دیں، وفاقی وزیر کی انوکھی منطق

ملت ایکسپریس کی بوگی میں کیا ہوا تھا ؟ زخمی مسافر کا انکشاف،ریلوے حکام کی مبینہ غفلت

ٹرین حادثہ، اموات میں اضافہ ،متاثرین کا تعلق کس شہر سے؟

خطرناک ٹرین حادثہ ، سکھر, گھوٹکی, میرپور ماتھیلو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

ٹرین حادثے میں 2 ریلوے اور 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق

 حادثے کا شکار ہوئی ٹرین سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجاز احمد کا حادثے کے بارے انکشاف

ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار

ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

ٹرین حادثہ،بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا عمل جاری

واضح رہے کہ آج صبح گھوٹکی کے قریب کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس اور پنجاب سے کراچی جانے والی سر سید ایکسپریس میں خوفناک حادثہ ہوا جس میں 36 افراد جاں بحق جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہو گئے

Leave a reply