خدا کے لئے فلسطین کو سانس لینے دو صبا قمر

اداکارہ صباقمر نے غزہ پر اسرائیلی بمباری سے معصوم بچوں سمیت 20 فلسطینیوں کی شہادت پرشدید غم کا اظہار کیا ہے۔

باغی ٹی وی : اداکارہ صباقمر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر غصہ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے جس میں ایک معصوم فلسطینی بچہ ہاتھ میں مسجدالاقصٰی کی تصویر اور فلسطین کا جھنڈا تھامے اداس کھڑا نظر آرہا ہے۔

اداکارہ نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے افسوس ناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’فلسطین کو سانس لینے دو۔‘

اس سے قبل احسن خان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ دنیا یروشلم میں رمضان کے پورے مہینے میں ہونےوالی قتل و غارت گری کی گواہ ہے اور اس کے ساتھ کھڑی ہے۔

اداکار نے دنیا کی خاموشی پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسجد الاقصٰی پر حملہ اور ننھے بچوں پر تشدد ہو رہا ہے اگر ہم خاموش رہیں گے تو اللّٰہ ہمیں معاف نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات غزہ پراسرائیلی فوج نے وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں معصوم بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید ہو گئے تھے دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز میں دوبارہ جھڑپیں بھی شروع ہوگئی ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی مظالم دیکھ کر خاموش رہے تو اللہ ہمیں معاف نہیں کرے گا احسن خان

Comments are closed.