کابینہ نے پنجاب الیکشن کیلئے 21 ارب دینے کی سمری پارلیمنٹ بھیجنے کی منظوری دیدی

0
30

کابینہ نے پنجاب الیکشن کیلئے 21 ارب دینے کی سمری پارلیمنٹ بھیجنے کی منظوری دیدی ہے.

وفاقی کابینہ نے الیکشن کےلیے فنڈز کے اجرا کا معاملہ ایک مرتبہ پھر پارلیمنٹ کے سپرد کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ اعلامیے کے مطابق کابینہ نے پنجاب الیکشن کیلئے 21 ارب روپے دینے کی وزارت خزانہ کی سمری پارلیمنٹ کو ریفر کرنے کی منظوری دے دی۔

علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔ اعلامیے کے مطابق انگوراڈہ کسٹم اسٹیشن کو افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کیلیےایکسپورٹ لینڈ روٹ ڈیکلئیر کرنے، الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشاز سے متعلق فنانسنگ فسیلیٹی کی منظوری دے دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل بینچ نے بیک وقت انتخابات کیس میں حکومت کو 27 اپریل تک 21 ارب روپے فراہم کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

Leave a reply