پنجاب میں اسموگ کے روک تھام کے حوالے سے پابندیوں کا نفاذ آج سے ہو گیا

0
125

پنجاب میں اسموگ کی روک تھام کے لیے آج سے پابندیوں کا نفاذ ہو گیا. اسموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے مخصوص اضلاع میں جمعے کے دن چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے مطابق پنجاب کے 6 اضلاع لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور ،ننکانہ صاحب اور حافظ آباد میں اسموگ کی صورتحال کی وجہ سے ماحولیاتی اور ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔رواں ہفتے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جمعہ 10 نومبر کو لاہور ڈویژن، گوجرانوالہ، وزیرآباد اور ننکانہ میں چھٹی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار مذکورہ اضلاع میں تمام اسکول، دفاتر اور پارکس بند رہیں گے اور دفعہ 144 نافذ ہوگی.اسکے علاوہ تمام مارکیٹس بھی بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا.
محسن نقوی نے کہا تھا کہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو شادی حال کھلے رہیں گے جبکہ پارک بند رہیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ بیکریاں، فارمیسیز، ٹیک اوے ریسٹورنٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نےیہ ا حکامات کا مقصد یہ ہے کہ اسموگ کو نیچے لے آئیں، ختم کرنا ممکن نہیں، بارش زیادہ ہوتی ہے تو اس سے بھی اسموگ پر فرق پڑے گا۔
واضح رہے کہ ہر سال موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ملک کے بالائی اور وسطی حصے شدید دھند کی لپیٹ میں آ جاتے ہیں۔دھند، دھویں اور گرد و غبار کا امتزاج اسموگ کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ درختوں کی کٹائی، فصلوں کی باقیات کو جلانا، کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں سے اٹھنے والا تعفن، بڑھتی ہوئی ٹریفک، گاڑیوں، فیکٹریوں اور کارخانوں کی زہریلی گیسوں کا اخراج یہ سب عوامل اسموگ میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔

Leave a reply