کورین فلم پیرا سائٹ نے آسکرزکی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا

اجنوبی کوریا کے ڈائریکٹر بونگ جون ہو کی فلم پیراسائٹ نے 92ویں آسکر ایوارڈزمیں سب سے بڑا اعزاز حاصل کرکے ایک نیا تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے ڈائریکٹر بونگ جون ہو کی فلم پیراسائٹ نے 92ویں آسکر ایوارڈزمیں سب سے بڑا اعزاز حاصل کرکے ایک نیا تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا جبکہ پیراسائٹ پہلی غیر ملکی زبان کی فلم ہے جس کو آسکر ایوارڈ کے دوران بہترین فلم کا اعزاز ملا

فلم پیراسائٹ کو آسکر ایوارڈز میں 4 ایوارڈز سے نوازا گیا جن میں بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، بہترین اسکرین پلے اور بہترین غیر ملکی زبان کی فلم شامل ہیں

خیال رہے کہ آسکر ایوراڈز کی تاریخ میں پہلی بار انگریزی کے بجائے جنوبی کورین زبان میں بننے والی فلم کو بہترین فلم قرار دیا گیا جو کہ ہالی ووڈ کا سب سے بڑا اعزاز ہے یہ پہلی ایشیائی فلم ہے جس نے بہترین فلم کا اعزاز اپنے نام کیا

ہدایت کار بونگ جون ہو کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں آسکر ایوارڈ جیتوں گا انہوں نے اس ایوارڈ کے لیے نامزد باقی فلموں کے ہدایت کاروں کے کام کو بھی سراہا اور کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ اتنی بڑی شخصیات کے درمیان انہیں اس اعزاز سے نوازا گیا

بانگ جون ہو نے کہا کہ یہ ان کے لیے یہ باعث فخر ہے انہیں لگ رہا ہے کہ وہ خواب دیکھ رہےہیں اور ابھی اس سے بیدار ہوجائیں گے انہیں یہ سب ایک خیال کی طرح لگ رہا ہے

بانگ جون ہو کا مزید کہنا تھا کہ میں نے آج کی کامیابی کے لیے یہ سب محنت کی تھی اور اب میں مطمئن ہوں

Comments are closed.