چین کرونا وائرس کی زد میں تو یورپ میں سمندری طوفان کیارا نے تباہی مچا دی ،7 افراد ہلاک

0
32

فرینکفرٹ :چین کرونا وائرس کی زد میں تو یورپ میں سمندری طوفان کیارا نے تباہی مچا دی۔تفصیلات کے مطابق جرمنی، فرانس، برطانیہ اور بیلجیم سمیت بیشتر ممالک میں شدید بارشوں اور سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، طوفان سے بجلی کا نظام درہم برہم جبکہ سینکڑوں پروازیں معطل کر دی گئیں ۔ 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنےو الی طوفانی ہواؤں نے فضائی سفرکو بری طرح متاثر کرکے رکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق چیک ری پبلک میں ایک شخص اس وقت ہلاک ہوگیا جب اس نے اپنی کار کوگرتے ہوئے درخت سے بچانے کی کوشش کی ۔ طوفان سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ ایک گھنٹہ میں 180 کلو میٹر تک چلنے والی ہواؤں نے 100،000 افراد کو بجلی کی فراہمی معطل کردی ۔

سلووینیا میں پیر کے روز ایک 52 سالہ شخص کی موت اس وقت ہوئی جب سفر کے دوران اس کی گاڑی پر ایک درخت آگرا ۔ جنوبی پولینڈ میں ایک 40 سالہ خاتون اور اس کی نو عمر بیٹی طوفانی ہواؤں کی زد میں آکر چھت سے پھسل کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں ۔

برمنگھم اور میونخ ائیرپورٹ پربھی طیارے کی لینڈنگ پائلٹس کیلئے کڑا امتحان بن گئی، ایمسٹراڈیم ائیرپورٹ پر طیارے کی لینڈنگ کی کوشش پانچ بار ناکام ہوگئی جس سے مسافروں میں خوف و ہرا س پھیل گیا ۔

ذرائع کے مطابق طح عطوفانی ہواؤں کے سبب لینڈنگ نہ کرنے پانے سےطیارہ واپس میڈرڈ ائیرپورٹ لینڈ کرگیا۔ ناکام لینڈنگ کا شکار ہونیوالےطیارےمیں تین سو مسافر سوارتھے۔

لندن پولیس کے مطابق اتوار کے روز دارالحکومت کے جنوب مغرب میں موٹر وے پر درخت گرنے سے کار میں سوارایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ مغربی جرمنی میں درختوں کے گرنے سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سیربرک میں دو خواتین جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے اور پیڈبرن میں ایک 16 سالہ لڑکا شامل ہے۔ خوفناک طوفان ہفتے کے آخر سے ہی پورے خطے میں پھیل گیا ہے۔

Leave a reply