پارک لین کیس میں آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

0
67

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،

سابق صدر آصف زرداری اورفریال تالپوراحتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے،آصف زرداری اور فریال تالپور کی عدالتی حاضری سے استثنا کی درخواست پیش کی گئی،نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ ریفرنس کی کاپیاں جمع کرادی ہیں،عدالت ملزمان پر فرد جرم عائد کرے،انور مجید کے وڈیو بیان کے حوالے سےانتظامات مکمل کرلیے ہیں

آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائک نے عدالت میں کہا کہ کورونا بہت زیادہ پھیل چکا ہے،عمررسیدہ لوگ زیادہ متاثرہوسکتے ہیں،آصف زرداری اور فریال تالپور کی عمریں بھی 60سال سے زائد ہیں،ڈبلیوایچ او نے بھی کہا ہے کہ لاک ڈاون کیا جائے، احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ جو ملزمان نہیں آسکتے تو ان کا وڈیو بیان رکارڈ کرلیتے ہیں،

عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی آج کی عدالتی حاضری سے استثنا کی درخواست منظورکر لی

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

حدیث اور سائنس کی روشنی میں کرونا وائرس 12مئی کے بعد ختم ہوجائے گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

پیپلز پارٹی بمقابلہ اے آروائی ،مبشر لقمان اصل حقیقت منظر عام پر لے آئے

جماعت اسلامی کیخلاف پروگرام پر انکی طرف سے کیا ردعمل آتا ہے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

آسمان سے اہم پیغام آگیا،سمجھنے والوں کے لیے اشارہ کافی،سنیے مبشر لقمان کی زبانی

بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی

بڑی خوشخبری، پاکستان کی قسمت جاگنے والی ہے، کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

پارک لین کیس میں آصف زرداری اور دیگر پر فرد جرم کے لئے 26 جون کی تاریخ مقررکر دی گئی،نیب نے کہا کہ پارک لین کیس میں تمام تقاضے پورے ہوچکے ہیں،فرد جرم کی تاریخ جلد مقرر کی جائے تاکہ ٹرائل آگے بڑھ سکے،احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 7 جولائی کو ہوگی

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے نیب کو پارک لین کے حوالہ سے جواب میں کہا تھا کہ پارک لین کمپنی 1989 میں صدرالدین ہاشوانی سے خریدی، اقبال میمن، کم عمر بلاول، رحمت اللہ، محمد یونس، الطاف حسین میرے شراکت دار تھے۔پارک لین کمپنی میں صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھا، صدر بننے سے پہلے یکم ستمبر 2008 کو کمپنی ڈائریکٹرشپ سے مستفیٰ ہوا تھا

نیب کے مطابق آصف زرداری پارک لین کمپنی کے 25 فیصد شیئرہولڈررہے،آصف زرداری نے جعلی کمپنی پارتھینون بناکرڈیڑھ ارب قرض لیا، آصف زرداری اورساتھیوں کی کرپشن،منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی

Leave a reply