پارک لین ریفرنس،آصف زرداری کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب

0
88

پارک لین ریفرنس،آصف زرداری کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب

احتساب عدالت اسلام آباد میں منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز کی سماعت ہوئی

نیب نے آصف علی زرداری کی بریت کی درخواستوں پر جواب جمع کروا دیا .نیب نے سابق صدر آصف زرداری کی بریت کی درخواستوں کی مخالفت کر دی ،نیب نے آصف زرداری کی دونوں ریفرنسز میں درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کر دی،نیب نے جواب دیا کہ بطور صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نیب نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں قانون کے مطابق کیسز بنائے،احتساب عدالت اسلام آباد کےجج اعظم خان نے آئندہ سماعت پر درخواستوں پر دلائل طلب کر لیے احتساب عدالت اسلام آباد میں منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز کی سماعتیں 16 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی،

قبل ازیں احتساب عدالت اسلام آباد میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ریفرنس کی سماعت ہوئی شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر نیب عدالت میں جواب جمع نہ کروا سکا ،جج اصغر علی نے آئندہ سماعت پر نیب تفتیشی افسر کو طلب کر لیا احتساب عدالت اسلام آباد نے ریفرنس کی سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کر دی

احتساب عدالت نے پارک لین کمپنی ریفرنس کی 17 صفحات کی چارج شیٹ جاری کردی ،چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری نے یونس قدوائی اور اقبال میمن کے ذریعے جعلی کمپنی پارتھینون بنائی، آصف زرداری نے فراڈ کے ذریعے نیشنل بنک سے قرض کا منصوبہ بنایا، آصف علی زرداری نے جعلی کمپنی سے رقم اپنی کمپنی کے اکاونٹ میں منتقل کی،

چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیڑھ ارب روپے کی رقم کی کرائم پروسیڈ چھپانے کے لیے جعلی اکاونٹس میں گھمائی گئی، آصف زرداری کا کہنا ہے کہ تمام الزامات کو سمجھ چکا، مسترد کرکے اپنا مکمل دفاع کروں گا،واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری پر پارک لین ریفرنس میں فرد جرم عائد کر دی ہے،سابق صدر آصف علی زرداری نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کر دیا،کہا تمام الزامات کو مسترد کرتاہوں

حدیث اور سائنس کی روشنی میں کرونا وائرس 12مئی کے بعد ختم ہوجائے گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

پیپلز پارٹی بمقابلہ اے آروائی ،مبشر لقمان اصل حقیقت منظر عام پر لے آئے

جماعت اسلامی کیخلاف پروگرام پر انکی طرف سے کیا ردعمل آتا ہے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

آسمان سے اہم پیغام آگیا،سمجھنے والوں کے لیے اشارہ کافی،سنیے مبشر لقمان کی زبانی

بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی

بڑی خوشخبری، پاکستان کی قسمت جاگنے والی ہے، کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

یوٹرن لیا پھر بھی احتساب عدالت نے دیا آصف زرداری کو بڑا جھٹکا

پارک لین ریفرنس،فرد جرم سے بچنے کا آخری حربہ ناکام،آصف زرداری پر فرد جرم عائد

فرد جرم عائد ہونے کے بعد جج اور سابق صدر آصف زرداری میں ہوئی بحث

میں نے یہ کام کیا اسلئے میرے خلاف مقدمات بنائے جا رہے ہیں، آصف زرداری

وکلا کی غیر موجودگی میں زرداری پر فرد جرم،پیپلز پارٹی کا خدشات کا اظہار،شیری رحمان بول پڑیں

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے نیب کو پارک لین کے حوالہ سے جواب میں کہا تھا کہ پارک لین کمپنی 1989 میں صدرالدین ہاشوانی سے خریدی، اقبال میمن، کم عمر بلاول، رحمت اللہ، محمد یونس، الطاف حسین میرے شراکت دار تھے۔پارک لین کمپنی میں صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھا، صدر بننے سے پہلے یکم ستمبر 2008 کو کمپنی ڈائریکٹرشپ سے مستفیٰ ہوا تھا

نیب کے مطابق آصف زرداری پارک لین کمپنی کے 25 فیصد شیئرہولڈررہے،آصف زرداری نے جعلی کمپنی پارتھینون بنا کر ڈیڑھ ارب قرض لیا، آصف زرداری اورساتھیوں کی کرپشن ،منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی

Leave a reply