پارک لین ریفرنس،دوران سماعت زرداری کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹرمیں شدید گرما گرمی،عدالت کا اظہار برہمی

0
35

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کے پارک لین ریفرنس میں ٹرائل کے خلاف نئی درخواست دائر کی گئی جس پر نیب پراسیکیوٹر نے اعتراض اٹھا دیئے

نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے عدالت میں کہا کہ اسی نوعیت کی ایک درخواست تو پہلے سے دائر ہے، نئی درخواست تاخیری حربہ ہے،پہلی درخواست میں جو باتیں کی گئیں، دوسری درخواست میں بھی وہی بیان کی گئیں،ان کو رات کو خواب آ جاتا ہے کہ صبح نئی درخواست دائر کرنی ہے، درخواست بھاری جرمانے کے ساتھ مسترد کی جائے،

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں مزید کہا کہ فردجرم عائد کرنےکےفیصلےکےبعد ریفرنس خارج کرنے کی درخواست دائر نہیں ہو سکتی ،کراچی میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے،ریفرنس خارج کرنے کا اختیار ہائیکورٹ کے پاس ہے، احتساب عدالت کے پاس نہیں،آصف زرداری کی نئی نئی درخواستوں کا مقصد تاخیری حربے اپنانا ہے،

دوران سماعت آصف زرداری کے وکلا اور نیب پراسیکیوٹرز کے درمیان شدید گرما گرمی ہوئی،احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے اظہار برہمی کیا اور وکلا کو تنبیہ کی

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیخ کیوں رہے ہیں؟ میں کسی کو اپنی عدالت میں چیخنے کی اجازت نہیں دے سکتا،عدالت کو سیاسی اکھاڑا مت بنائیں،آپ کیوں شور کر رہے ہیں یہاں کسی کو سیاست نہیں کرنے دوں گا،فاروق نائیک صاحب آپ نے آج دلائل مکمل کرنے کا وعدہ کیا تھا آپ اپنی پہلی درخواست پر دلائل دیں میں عدالتی دائرہ اختیار پر اس کیساتھ ہی فیصلہ کرونگا،

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سردار مظفر عباسی کو خواب والے ریمارکس پر معافی مانگنی پڑے گی،جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ میں معافی نہیں مانگوں گا،سجاد اکبر عباسی نے کہا کہ سینئرکونسل کے ساتھ ایسے بات نہیں کر سکتے، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آپ بات نہ کریں اس ریفرنس میں آپ کونسل ہی نہیں،آپ کو حق نہیں کہ آپ بات کریں،

حدیث اور سائنس کی روشنی میں کرونا وائرس 12مئی کے بعد ختم ہوجائے گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

پیپلز پارٹی بمقابلہ اے آروائی ،مبشر لقمان اصل حقیقت منظر عام پر لے آئے

جماعت اسلامی کیخلاف پروگرام پر انکی طرف سے کیا ردعمل آتا ہے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

آسمان سے اہم پیغام آگیا،سمجھنے والوں کے لیے اشارہ کافی،سنیے مبشر لقمان کی زبانی

بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی

بڑی خوشخبری، پاکستان کی قسمت جاگنے والی ہے، کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

آصف زرداری کے کلفٹن کراچی میں گھر کی ادائیگی کس نے کی؟ نیب نے عدالت میں جمع کروایا جواب

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے نیب کو پارک لین کے حوالہ سے جواب میں کہا تھا کہ پارک لین کمپنی 1989 میں صدرالدین ہاشوانی سے خریدی، اقبال میمن، کم عمر بلاول، رحمت اللہ، محمد یونس، الطاف حسین میرے شراکت دار تھے۔پارک لین کمپنی میں صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھا، صدر بننے سے پہلے یکم ستمبر 2008 کو کمپنی ڈائریکٹرشپ سے مستفیٰ ہوا تھا

نیب کے مطابق آصف زرداری پارک لین کمپنی کے 25 فیصد شیئرہولڈررہے،آصف زرداری نے جعلی کمپنی پارتھینون بنا کر ڈیڑھ ارب قرض لیا، آصف زرداری اورساتھیوں کی کرپشن،منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی

پارک لین ریفرنس خلاف قانون قرار دیکر خارج کیا جائے، آصف زرداری نے کی درخواست دائر

Leave a reply