پارکس اور کھیل کے میدانوں کی نیلامی آخر کیوں؟ پارکس تو تفریح کے لئے بنائے جاتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے صدر ظفر صدیقی نے پارکس اور کھیل کے میدانوں کی نیلامی کے مجوزہ عمل کی مذمت کرتے ہوۓ کہا ہے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کھیل کے میدانوں اور پارکس کی نیلامی ضلع وسطی کے بچوں اور عوام کو کھیلوں کی سرگرمیوں اور تفریح کی سہولتوں سے محروم کرنے کی سازش جسے ہم کسی بھی طور قبول نہیں کریں گے ظفر صدیقی نے کہا کہ پارکس اور کھیل کے میدانوں کو کروڑوں روپے کے فنڈز سے تعمیر کیا گیا اور اب عوامی اثاثے کو نیلام کرکے تباہ و برباد کیا جا رہا انتظامیہ سے بارہا کہا ہے پارکوں اور کھیل کے میدانوں پر چائنا کٹنگ کرکے قبضے کرنے والوں سے واگزار کرایا جائے اور تجاوزات ختم کرائی جائیں مگر ایڈمنسٹریٹر کوئی۔ بات سننے کے لئے تیار نہیں نیلامی کی آڑ میں ان پارکس اور کھیل کے میدانوں پر قبضے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے ۔ظفر صدیقی نے وزیر آعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے وہ عوامی اثاثوں کی نیلامی کا عمل فوری رکوائیں اور ضلع وسطی کے پارکس اور کھیل کے میدان آباد کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔

پارکس اور کھیل کے میدانوں کی نیلامی آخر کیوں
Shares: