پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعظم نے کیا ہدایات دیں؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا،اٹارنی جنرل نے پارلیمانی پارٹی کو پارلیمنٹ میں متعارف کرائی جانے والی قانونی ترمیم پر تفصیلی بریفنگ دی.
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملہ پر امید ہے کہ تمام پارلیمانی پارٹیاں اوررہنما یکجہتی کا مظاہرہ کریں گی۔ پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے اراکین نے وزیر اعظم کی قیادت ،عوام کی فلاح اور ملک کی بہتری کے لیے اٹھائےجانےوالےاقدامات پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ممبران کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ٹائم دیں اور اپنی بھرپور توجہ عوام کے مسائل کے حل پر صرف کریں۔ وزیراعظم نے شرکاء کو نئے سال کی مبارکباد دی اور کہا کے دعا کے کے 2020 ملک اور عوام کے لیے بہتر سال ثابت ہو۔
حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف
حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟
مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری اور تعمیر و ترقی کے لیے استحکام ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی میدان میں گذشتہ سال ہونے والی کامیابیوں کو مزید مستحکم بنانے پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے