پارلیمنٹ نے حکومت کو چار ججزکا فیصلہ ماننےکا پابندکیا ہے. وزیر قانون
جیو ٹی وی کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں حامد میر سے گفتگو میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے حکومت کو چار ججزکا فیصلہ ماننےکا پابندکیا ہے، تین دو کا فیصلہ قبول نہیں۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑکا کہنا تھا کہ کل صبح حکومتی اتحاد کا جواب بھی سپریم کورٹ میں جمع ہوجائےگا، حکومت اور پی ٹی آئی کمیٹی میں اختلاف الیکشن کی تاریخ پر ہوا،1997 سے اب تک ملک میں الیکشن ایک ہی روز ہوئے ہیں۔
اعظم نذیر تارڑکا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے حکومت کو پابندکیا ہےکہ ہم چار ججز کا فیصلہ مانتے ہیں، پارلیمنٹ نے الیکشن کے لیے فنڈز کی سمری قبول نہیں کی، ہماری یہ مجبوری ہےکہ پارلیمنٹ تین دو کا فیصلہ نہیں مانتی، ہم نہیں چاہتےکہ نگران سیٹ اپ میں کوئی بڑا معاشی دھماکا ہو، تجویز دی تھی کہ بجٹ کے بعد اتحادیوں کی مشاورت سے اسمبلی ختم کریں۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں بھرپور کوشش کی کہ آئین کے مطابق حل نکالیں، مذاکرات کا فائدہ یہ ہواکہ ہمیں ایک دوسرے کا نقطہ نظر سمجھ آیا، ایک پوائنٹ پر مسئلہ آیا کہ کس وقت الیکشن کرائے جائیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ حکومتی کمیٹی کا خیال تھا کہ الیکشن اکتوبر میں ہونا چاہیے، ہمارا مؤقف تھا کہ آئین کے مطابق اسمبلی ختم ہو تو 90 دن میں الیکشن کرانے ہیں، ہم نے تجویز دی کہ 14 مئی سے پہلے اسمبلیاں ختم کریں تو ایک وقت الیکشن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئین میں ترمیم کیلئے اسمبلی آنے پر تیار تھے، حکومتی اتحادی 14 مئی سے پہلے اسمبلیاں ختم کرنے پر آمادہ نہیں تھے، اب بھی مذاکرات ممکن ہیں کل سماعت ہے ہوسکتا ہے کوئی راہ نکلے۔








