پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان

0
48

پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات پر حکومت کا موقف واضح ہے،

ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں ایک دن میں 12بلز بھی پاس ہوئے ،اوورسیز پاکستانی ملک پیسہ بھیجتے ہیں ان کو ووٹ کا حق دینا چاہیے،یہ پہلی اپوزیشن ہے جس نے اسپیکراورڈپٹی اسپیکرآفس کا بائیکاٹ کیا،ہم نے رولز کے مطابق بل کےساتھ موشن پاس کیے،الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کےلیے حکومت سنجید ہ ہے،دھاندلی کے ذریعے الیکشن جیتنے کے خواہشمند الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ ہیں،2دنوں میں جتنی بھی قانون سازی ہوئی ہے و ہ آئین کے مطابق ہے،

ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ہم  نے اپوزیشن کو بتادیاکہ بل واپس نہیں لیئے جائیں گے ،جب بھی ڈیڈ لاک آتاہے حکومت آگے بڑھ کرمذاکرات کرتی ہے،الیکشن کمیشن خبر جاری کرنے سے قبل حکومت سے بات کرتا تو اچھا تھا ،پاکستان میں پارلیمنٹ سپریم ہے،کوئی آئینی عدالت بھی قانون نہیں بنا سکتی ، رات کوصدر مملکت نے فون کیا اورانتخابی اصلاحات پر پیشرفت سے متعلق دریافت کیا الیکشن کمیشن کو انتخابی اصلاحات پر کچھ تحفظات تھے تو وہ حکومت کے پاس آتے سینیٹ میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہے، انتخابی اصلاحات پر بات ہوسکتی ہے ،اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے کسی نے کہا ان کومسائل کا علم نہیں امریکہ اورافغانستان کے لوگ پوری دنیا میں ووٹ ڈالتے ہیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کے لیے آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں،شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں مذاکرات کے لیے ہم نے راستہ بند نہیں کیا،مذاکرات کے لیے نو گو ایریا صرف این آر او ہے،

میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

تحریک انصاف کے خلاف ن لیگ کے اشتہارات کی ادائیگی کس نے کی؟ فیصل جاوید کا انکشاف

حکومت کے حق میں آرٹیکلز لکھنے پر اشتہارات ملتے ہیں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

قائمہ کمیٹی کا اجلاس،تنخواہیں کیوں نہیں دی جا رہیں؟میڈیا ہاﺅسز کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات طلب

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں، ،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟

پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی

Leave a reply