پارٹی ٹکٹ تو دور، عمران نے شاہ محمود، فواد اور حماد کو قریب بھی نہ چھوڑا. رئیس انصاری کا دعویٰ

0
34

پارٹی ٹکٹ تو دور، عمران نے شاہ محمود، فواد اور حماد کو قریب بھی نہ چھوڑا. رئیس انصاری

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے لیے 297 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کر دیے ہیں تاہم پی ٹی آئی کی کئی شخصیات پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر ناخوش ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق اس بار پنجاب میں ٹکٹوں کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ بڑے بڑے ناموں کو ٹکٹ نہیں ملا تو اسی طرح 2018 کے الیکشن میں بھی کہا جا رہا تھا کسی بڑے نام کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنایا جائے گا لیکن عمران خان نے اچانک ایک ایسے شخص کو وزیراعلیٰ بنا دیا عثمان بزدار کو جس کے بارے میں لوگ سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔

رئیس انصاری کا کہنا تھا فواد چوہدری، حماد اظہر اور شاہ محمود قریشی جیسے نام سمجھ رہے تھے کہ ہمیں تو کہنے کی ضرورت بھی نہیں ہے ہمیں ویسے ہی ٹکٹ مل جائے گی، ٹکٹ کیا ملتے عمران خان نے انہیں قریب بھی نہیں آنے دیا۔ عمران خان نے سابق وزیر تعلیم پنجاب اور حمزہ شہباز کے قریبی رشتہ دار مراد راس کو بھی ٹکٹ نہ دی۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے اپنے بھانجے حسان نیازی کو بھی فیصل آباد سے پنجاب اسمبلی کا ٹکٹ جاری کیا ہے، جس طرح ان پر مقدمے ہوئے ہیں اس کے بعد تو وہ باقاعدہ لیڈر بن گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا جس طرح سے سروے آ رہے ہیں کہ عمران خان کی سیاست مقبول ہو گئی ہے تو میں یہ کہوں گا کہ عمران خان نے تو خود کو ایک کمرے میں بند رکھا اور اپوزیشن نہ کی لیکن پی ڈی ایم نے ان کی کمپین چلائی اور انہیں مزید مقبول کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کو ٹکٹ دینے کے حوالے سے بیورو چیف لاہور کا کہنا تھا عمران خان نے پرویز الٰہی کو پارٹی کا اعزازی صدر بنا کر نا ادھر کا چھوڑا ہے اور نا ادھر کا، پرویز الٰہی تو کہتے تھے ہم 35 سیٹیں لیں گے لیکن عمران خان نے انہیں وہی سیٹیں دی ہیں جو ان کی تھیں اور بس ایک سیٹ مونس الٰہی کو اضافی ملی ہے، مجھے نہیں لگتا کہ عمران خان ان دونوں میں سے کسی کو وزیراعلیٰ بنائیں گے کیونکہ ان دونوں پر کرپشن کے بہت زیادہ الزامات بھی لگے ہیں تو اس صورت میں مجھے نظر نہیں آتا کہ عمران خان ان میں سے کسی ایک کو وزیراعلیٰ بنائیں گے۔

عثمان بزدار کو دوبار وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے سے متعلق سوال پر رئیس انصاری کا کہنا تھا اگر الیکشن میں پی ٹی آئی اکثریت لیتی ہے تو یہ فیصلہ تو اس کے بعد ہونا ہے لیکن عمران خان اس وقت بھی یہ سننے کے لیے تیار نہیں ہیں کہ عثمان بزدار نے کوئی غلط کام کیا اس لیے وہ دوبارہ بھی وزیراعلیٰ کے امیدوار ہو سکتے ہیں جبکہ عمران خان کا بھانجا حسان نیازی بھی ہو سکتا ہے۔

شہباز گل کو ٹکٹ نہ ملنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آج کل فرحت عباس عمران خان کے بہت قریب ہیں اور ہمیں اطلاع ملی ہے کہ ایک میٹنگ میں فرحت عباس نے عمران خان کے کان میں کسی کے ذریعے کہلوایا کہ مجھے آپ سے کچھ بات کرنی ہے آپ شہباز گل کو کمرے سے باہر بھیجیں، شہباز گل آج کل تو بیرون ملک ہیں لیکن وہ عمران خان سے بھی کچھ دور ہیں یا عمران خان نے انہیں دور کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا عمران خان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ جب وہ کسی کو قریب کرتے ہیں تو بہت قریب کر لیتے ہیں اور جب انہیں کسی کو خود سے دور کرنا ہوتا ہے تو وہ ایک سیکنڈ میں دور کر دیتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
بیورو چیف جیو نیوز لاہور نے کہا کہ اگر پرویز الٰہی یہ سمجھتے ہیں کہ وہ عمران خا کو تنگ کریں گے تو انہیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ جہانگیر ترین، علیم خان اور عون چوہدری جنہیں عمران خان کی اے ٹی ایمز کہا جاتا تھا جب وہ تینوں گئے تو لوگ کہتے تھے کہ عمران خان اب ڈوب جائیں گے لیکن عمران خان تو نہ ڈوبے جہانگیر ترین اور علیم خان کی سیاست ختم ہو گئی، پی ٹی آئی کو اچھی اکثریت سے سیٹیں مل گئیں تو پرویز الٰہی بھی باہر جائیں گے، عمران خان صرف مشورے سنتے ہیں فیصلہ وہ اپنا ہی کرتے ہیں۔

Leave a reply