پرویز الہی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

parvez elahi

پرویز الہی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی چھوڑنے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر کہا ہے کہ مونس اورمیں عمران خان کےساتھ کھڑے ہیں، اور ان کے بیانیے کو سپورٹ کرتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ دیا، جس کے بعد میں ان سے وفا کی،اس کے بعد جب انہوں نے مجھ سے عہدہ واپس مانگا تو میں نے قربانی دے دی۔


سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور انشاء اللہ کھڑے رہیں گے، اقتدار آپ کو کوئی نہیں دیتا، یہ آنی جانی چیز ہے، دنیا کا اقتدار صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے، اور وہی عہدہ دیتا تھا، اوروقت صرف اللہ کے پاس ہے کس کو کیا عہدہ دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بالکل وجاہت حسین کے خلاف نہیں ہوں، اس نے اپنے حالات کو دیکھا ہے اور اپنا آپ دیکھا ہے، ان کے فیصلے سے مجھے کوئی رنج نہیں ہے، میں اپنے گھر والوں کو بھی سمجھا رہا ہوں کہ کسی کو بھی رنج کرنے کی ضرورت نہیں ہے، میرے بیٹے مونس الٰہی کو بھی کوئی پچھتاوا ہے، مونس اور میں سکہ بند دیوار کی طرح تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ ہیں۔

اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویزالٰہی گزشتہ رات خاموشی سےگھر سے چلے گئے ہیں جبکہ ذرائع کا دعویٰ ہے پرویز الہی پولیس سے گرفتاری کے ڈر سے کہیں چھپے ہوئے ہیں تاکہ وہ گرفتار ہونے سے بچ جائیں. خیال رہے کہ ابھی اس باتکی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ وہ کہاں غائب ہیں اور چھپے ہوئے ہیں.

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی جانے سے ڈر رہے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے 19 مئی کو تحریک انصاف کے 72 اراکین قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا، تاہم تحریک انصاف کے اراکین کی اسمبلی واپسی کے فیصلے سے متعلق صورتحال تاحال واضح نہیں ہوسکی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 72 ارکان کو اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطے کا حکم دے رکھا ہے، تاہم تحریک انصاف نے اپنے اراکین کو اسمبلی جانے کے حوالے سے کوئی ہدایت جاری نہیں کیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اکثر اراکین پر گرفتاری کا خوف طاری ہے اور وہ قومی اسمبلی جانے سے گریز کررہے ہیں، اور نامعلوم مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں، جب کہ بیشتر اراکین سے رابطوں کا فقدان ہے کیوں کہ ان کے فون نمبر ہی بند ہیں۔

Comments are closed.