پرویز الہیٰ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

0
58
parvez elahi

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی

پرویز الہیٰ کے خلاف مقدمہ کی درخواست معروف وکیل ملک منصف اعوان ایڈوکیٹ نے دی،ایس ایچ او تھانہ انار کلی کو دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ 14 جنوری کو پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی کو بغیر کسی وجہ کے تحلیل کر دیا،اور اپنے بیان میں کہا کہ میں اسمبلی ایک شخص کی وجہ سے توڑ رہا ہوں یہ خبر پاکستان کے تمام میڈیا پر نشر ہوئی،پرویز الہیٰ پہلے ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ پنجاب اسمبلی کے 99 فیصد اراکین اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں یہ خبر بھی نشر ہوئی، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان کی خواہش پر پرویز الہیٰ نے اسمبلی توڑی،پنجاب اسمبلی توڑنے کے عمل سے پنجاب میں 36 ارب کا نقصان ہوا،اس کا تمام تر ذمہ دار ایک شخص پرویز الہیٰ ہے اس نے پاکستانی خزانے کو 36 ارب کا نقصان پہنچایا، اس جرم میں پرویز الہیٰ پر مقدمہ درج کیا جائے

لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الہی ،عثمان بزادر اور حمزہ شہباز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے سابق وزرائے اعلی کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو دستاویزات عدالتی فائل کے ساتھ لف کرنے کی اجازت دے دی جسٹس شاہد کریم نے سابق ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ افسر ہیلتھ لاہور فیاض احمد کی درخواست پر سماعت کی ، دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مالی بدعنوانی پر 88 لاکھ 55 ہزار روپے کا مقدمہ درج ہوا شریک ملزم ڈاکٹر شاہد اکرم کو محکمے نے بری کردیا گیاعدالت نے درخواست گزار کی درخواست پر دادرسی کے لیے سابق وزرائے اعلی کو ارسال کی عدالتی حکم کے باوجود تاحال عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہوا

پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ کون؟ قرعہ کس کے نام کا

 پارلیمنٹ کے فیصلے پارلیمنٹ کے اندر ہی ہونے چاہئیں،

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

Leave a reply