پرویز الہیٰ کی لندن میں ملاقات؟ ترجمان نے سب بتا دیا
ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی لندن میں کسی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ۔
فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ کچھ میڈیا چینلز بے پر کی چھوڑ رہے ہیں۔پرویز الٰہی ایک منجھے ہوئے سیاست دان ہیں جو اصولوں پر مبنی سیاست کرتے ہیں۔بیگم صفدر کا سوشل میڈیا سیل پرویز الٰہی کے خلاف چھوٹا پراپیگنڈا کر رہا ہےلانگ مارچ کے انقلاب نے امپورٹڈ حکومت کو حواس باختہ کر دیا ہے۔کرپشن زدہ امپورٹڈ حکومت سے عوام گن گن کر بدلے لے گی۔ فان لٹیروں نے مہنگائی گیارہ فیصد سے چوالیس فیصد پر لا کر عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ ان نوسر بازوں کے ہاتھوں ملک دیوالیہ ہو چکا، بس اعلان ہونا باقی ہے
علاوہ ازیں سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ نام نہاد شہباز سپیڈ نے 5ماہ میں ہرچیز تباہ کردی ہے۔کرپشن میں شہرت پانے والی شہباز سپیڈعوام کو ریلیف کی فراہمی میں ناکام ہے۔کرپشن کے پیسے سے لندن میں خریدے گئے محلات کا مکین پھر لوٹ مار کی پلاننگ کررہا ہے۔عوام جاگ رہے ہیں، اب اس کے فریب میں نہیں آئیں گے۔ سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم نے 90شاہراہ قائد اعظم پر صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور دیگر سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باپ بیٹی لندن میں بیٹھ کر پنجاب کے عوام کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔عمران خان کی جدوجہد سے قومی دولت کے لٹیرے بے نقاب ہوئے ہیں اور کرپشن زدہ چہروں سے پردہ اٹھانے پر کرپٹ ٹولا عمران دشمنی پر اتر آیا ہے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ حقیقی آزادی اور ملک کی بقا کی جنگ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔عوام کے حقوق مجروح کرنے والے ٹولے کو اب جانا ہوگا۔سینئر صوبائی وزیر سے ملاقاتوں کے دوران جاری ترقیاتی کاموں، ترقیاتی مسائل اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ شہباز حکومت عوام کو ایک بھی ریلیف نہیں دے سکی جبکہ چوروں کو ہر طرح کا ریلیف ملا,کرپٹ ٹولے کی بدولت اب سردیوں میں گیس بھی نہیں ملے گی,ترقی کرتے پاکستان کو تباہی کی طرف دھکیلنے والے ڈاکوؤں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی,عوام کے ووٹ سے عمران خان تمام مافیاز کا مقابلہ کرکے انہیں شکست فاش دے گا انشاءاللہ,
علیم خان اتنے بااثر ہیں کہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟
ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت
فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری
تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ قوم کا شریف خاندان سے سوال ہے کیا لندن جانے کیلئے بیمار ہونا شرط ہے ،آنکھو ں میں دھول جھونکنے کیلئے غریبوں کا دم بھرنے والی پانامہ رانی نے عدالتی فیصلے کی دستاویزات کی سیاہی بھی خشک نہیں ہونے دی اور لندن اڑان بھر گئیں ،این آر او ٹو سے سارا شریف خاندان مستفید ہو رہا ہے ۔ عمران خان نے جب اسلام آباد کی طرف کال دی تو امپورٹڈحکمرانوں میں جرات نہیں ہو گی کہ وہ عوام کی راہ کی رکاوٹ بن سکیں ۔ پنجاب حکومت نے 25 مئی واقعے پر کمیٹی بنا دی ہے، واقعے میں ملوث لوگوں کو سزا ضرور ملے گی