تحریک انصاف کے رہنما ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کو پولیس اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال طبی معائنے کے لئے لے کر آئی ہے،
چودھری پرویز الٰہی کو طبیعت خراب ہونے پر پمز ہسپتال میں داخل کر دیا گیا، پرویز الٰہی کی پسلیوں میں فریکچر ہے اور ان کی آنکھ کے اوپر چوٹ کا نشان ہے، پرویز الٰہی کو امراض قلب سمیت دیگر بیماریاں بھی لاحق ہیں۔پرویز الٰہی کو افسر وارڈ میں کمرہ نمبر 15 الاٹ کر دیا گیا ہے،
قبل ازیں اسلام آباد پولیس نے پرویز الہٰی کو چیک اپ کیلئے پمز اسپتال منتقل کیا تھا، وہ چند روز قبل اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہوئے تھے، پرویز الہیٰ کو واش روم میں گرنے سے کافی چوٹیں آئی ہیں،میڈیکل رپورٹ کے مطابق واش روم میںگرنے کی وجہ سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی چار پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں، پرویز الہیٰ کی پسلیوں کا ایکسرے کیا گیا تو اس میں فریکچر سامنے آیا،پرویز الہیٰ کے سر پر بھی بائیں طرف چوٹ کا نشان موجود ہے،ماتھے پر بھی چوٹ آئی ہے، بائیں آنکھ کے قریب بھی چوٹ کا نشان موجود ہے،پرویز الہیٰ کو ڈاکٹر نے دو ہفتے کے لئے آرام کا مشورہ دیا ہے
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ہم تسلی کرنا چاہتے ہیں کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی گر کر زخمی ہوئے ہیں یا ان پر تشدد ہوا۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ میڈیکل ٹیم کو پرویز الہٰی کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت اور رسائی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا پرویز الہٰی کے ساتھ اڈیالہ جیل میں رویہ تشویش ناک ہے ، محمد علی سیف نے مزید کہا کہ مریم نواز کو بین الاقوامی قوانین کے تحت تشدد کا مرتکب ٹھہرائیں گے جس میں جسمانی ، ذہنی اور جذباتی تشدد جرم ہے
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ جیل کے واش روم میں گر گئے
جامعہ کراچی کے واش روم سے طالب علم کی لاش برآمد،پوسٹمارٹم کی رپورٹ آ گئی
دوران سفر جہازکے واش روم میں "گھناؤنا کام” کرنیوالا گرفتار
عمران خان کے سیل کے سامنے واش روم پر کوئی کیمرہ نہیں ہے. سرفراز بگٹی
کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں
پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کا مقدمہ،پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت خارج
اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمہ میں نامزد سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی اور محمد خان بھٹی کی ضمانت خارج کردی ہے، اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے پرویزالٰہی اور محمد خان بھٹی کی ضمانت خارج کردی دونوں ملزمان نے ضمانت بعد از گرفتاری دائر کررکھی تھی