پرویز الہی نے پی ٹی آئی چھوڑ کر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی

0
166
parvez

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے سیاست چھوڑ کر کنارہ کشی کر لی

چودھری پرویز الہیٰ کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا، وہ لاہور کی جیل میں رہے بعد ازاں انہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا، عدالت نے پرویز الہیٰ کو ضمانت دی، ضمانت ملنے کے بعد پرویز الہیٰ رہا ہوئے تو لاہور آ گئے، اب وہ لاہور میں مقیم ہیں اور تحریک انصاف کے رہنماؤں سے انکی ملاقاتیں یا رابطے ختم ہو چکے ہیں

صحافی وقار ستی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے پی ٹی آئی چھوڑ کر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے ۔ اطلاعات ہیں کہ وہ عنقریب علاج کے لیے بیرون ملک جا رہے ہیں۔

دوسری جانب ایف آئی اے نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے پرویز الٰہی کی ملکیتی جائیدادوں کا ریکارڈ مانگ لیا، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو پرویز الہی کی ملکیتی گاڑیوں کا بھی مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،ڈی جی ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تمام ایکسائز، ٹیکسیشن آفیسرز سے تفصیلات مانگ لی گئی ہیں،ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے تمام ای ٹی اوز کو ترجیحی بنیادوں پر پرویز الہی کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے ،پرویز الہی کی ملکیتی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کی تفصیلات مرتب کی جائیں گی،ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رپورٹ مرتب کرکے ایف آئی اے کو ارسال کی جائے گی،ایف آئی اے نے پرویز الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت انکوائری شروع کی ہے

علاوہ ازیں احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے کرے سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی ہے،احتساب عدالت لاہور کے جج زبیر شہزاد کیانی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس پر سماعت کی، پرویز الہیٰ کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الہیٰ کی طبعیت ناساز ہے، عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے،نیب کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ پرویزالہی کو انکوئری ریکارڈ دینے کے حوالے سے احتساب عدالت کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے عدالت نے پرویز الہیٰ کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی۔

رہائی کے چند دن بعد پرویز الہیٰ پھر مشکل میں پھنس گئے

میرے ساتھ” زیادتی” کرنے میں سب سے زیادہ اہم کردار محسن نقوی کا رہا ،پرویز الہیٰ

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قراردادمنظور

سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر،یورپی ممالک سے 40 پاکستانی ڈی پورٹ

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

تصاویر:سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ فیشن شو،خواتین ماڈلز کی نیم عریاں کیٹ واک

Leave a reply