مزید دیکھیں

مقبول

وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو پارلیمنٹ ہاؤس سے اپنی کُرسی بھی اُٹھا کر لے گئے

ٹورنٹو: سبکدوش ہونے والے کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو...

وزیراعلیٰ پنجاب کے رمضان پیکج کے پیسے سرکاری افسران خود ہڑپنے لگے

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے رمضان پیکج میں...

فیض کو آپ نے جیل میں ڈالا، اچھا کیا، باجوہ کو بھی ڈالو،شیر افضل مروت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شیر...

پیپلزپارٹی نےسیاسی جماعت کی بڑی وکٹ گرادی

استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی)...

کم از کم ماہانہ اجرت کے مطابق تنخواہوں نا دینے والوں کیخلاف کارروائی

قصور ماہانہ کم اجرت ڈینے والوں کے خلاف کاروائی کا...

دس اگست کو پرویز الٰہی سے قانون کے مطابق ملاقات کرانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ: سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی سے ملاقات کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے درخواست گزار کی دس اگست کو پرویز الٰہی سے قانون کے مطابق ملاقات کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہا کہ سرکاری وکیل یہ ملاقات کروا کر عدالت کو اگاہ کریں ۔سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست گزار، اسکی بیٹیوں اور بیٹے کو جیل میں پرویز الٰہی سے ملاقات کرا دی گئی ہے یہ ملاقات 27 جولائی کو کروا دی گئی ۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الہی کی درخواست پر سماعت کی ،وکیل درخواست گزارنے کہا کہ عدالت نے تمام مقدمات میں پرویز الٰہی کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا۔حکومت نے شوہر کو رہا کرنے کی بجاے نظر بند کر دیا۔درخواست گزار کو شوہر سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔عدالت قانون کے مطابق پرویز الٰہی سے ملاقات کی اجازت دینے کا حکم دے،

پرویز الٰہی کی اہلیہ نے نظر بندی کے احکامات کو چیلنج کررکھا ہے

پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

پرویز الہیٰ کو سیکورٹی خدشات کی وجہ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے ، پرویز الہیٰ کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا تا ہم ڈی سی لاہور کے حکم پر پرویز الہیٰ کو نظر بند کر دیا گیا، پرویز الٰہی کو ہائی پروفائل کیس کی وجہ سے حکومت کی منظوری سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan