پرویز خٹک ویلڈن، اسلام آباد میں دھرنے کی کال واپس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے ڈاکٹروں نے کل اسلام آباد میں دھرنے کی کال واپس لے لی ،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیر دفاع پرویزخٹک کے ڈاکٹرز سے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں.
وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کے جائز مطالبات سنے اور عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ہے،مطالبات اور مسائل کے حل کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹرز کسی بھی دھرنے یا احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے، ڈاکٹروں کو قائل کیا گیا ہے کہ وہ سیاسی مہم کا حصہ نہ بنیں.
پرویز خٹک سے ملاقات کے بعد ڈاکٹروں نے دھرنے کی کال واپس لے لی
شہباز شریف نے آزادی مارچ کے غبارے سے ہوا نکال دی
آزادی مارچ، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، شہباز شریف کی مولانا کی حمایت
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں آزادی مارچ داخل ہو گا، ن لیگ او رپی پی نے آزادی مارچ کی حمایت کر رکھی ہے، حکومت نے آزادی مارچ کے حوالہ سے ایک کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے جس کے سربراہ پرویز خٹک ہیں، کمیٹی کا گزشتہ روز اجلاس ہوا،اجلاس کے بعد آج وزیراعظم عمران خان سے کمیٹی کی ملاقات ہوئی اور آزادی مارچ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا.
آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار
مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی








