پرویز خٹک نے بہت اچھے کام کیے،وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا،صوبائی وزیر عاطف خان سمیت سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے بہت اچھے کام کیے،ہیلتھ انشورنس بہت اچھا اقدام ہے، ڈاکٹر عطاء الرحمان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آنے والا دور ٹیکنالوجی کا دور ہے ، دنیا میں یمن کے بعد پاکستان میں نوجوانوں کی آبادی سب سے زیادہ ہے غریب ملک ہونے کے باوجود خیبرپختونخوا میں ہیلتھ کارڈ کا اجراء بہت بڑا اقدام ہے، جتنے معیاری تعلیمی ادارے ہوں گے اتنے ہی زیادہ قابل لوگ معاشرے کو ملیں گے قیام پاکستان کے بعد ملک میں تعلیم کے شعبہ پر مناسب توجہ نہیں دی گئی، یمن کے بعد سب سے زیادہ دنیا میں نوجوان پاکستان میں ہے،پہلی دفعہ ملک بھر میں پانچویں کلاس تک یکساں نصاب تعلیم متعارف کرایا گیا،اسپیشل ٹیکنالوجی زون سے ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ رواں سال ریکارڈ ٹیکس وصولیاں ہوئیں، جیسے جیسے ملکی محصولات میں اضافہ ہو گا ویسے ہی ترقی کا سفر آسان ہو گا،حکومت نے خیبر پختونخوا میں تاریخی ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا،انضمام شدہ اضلاع کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت نے انضمام شدہ اضلاع کے سالانہ بجٹ رواں سال54ارب کیا، عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، حکومت مہنگائی کے اثرات کو لوگوں تک پہنچنے سے روکنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے،پاکستان میں سیاحت میں اضافہ ہوا ہے،حکومت خیبر پختونخوا میں سیاحتی مقامات کی نشاندہی کر چکی ،جلد سیاحتی مقامات کی ترقی کیلئے منصوبے شروع کئے جائیں گے،تعلیمی سہولیات میں بہتری فلاحی ریاست کے قیام کے وعدے کی تکمیل کا سنگِ میل ہے،

وزیرِ اعظم عمران خان سے خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی ،ملاقات میں وفاقی وزراء، گورنر و وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا اور صوبائی کابینہ کےاراکین نے شرکت کی حکومت کے صوبے میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی

قبل ازیں وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیرِ اعلی محمود خان کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں صوبے میں سیاسی صورتحال، انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی

ملاقات میں صوبے میں جاری عوامی فلاح و ترقیاتی منصوبوں بالخصوص ایگریکلچر ٹرانفارمیشن پلان پر عملدرآمد، جنگلات کے تحفظ کے منصوبے اور صحت کارڈ کی عوامی پزیرائی پر گفتگو. اسکے علاوہ وزیرِ اعظم کو مہنگائی کی روک تھام کیلئے انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا.

وزیرِ اعظم نے ترقیاتی منصوبوں کو معینہ مدت اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں.

وزیراعظم عمران خان آج ہری پور میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون کاسنگ بنیاد رکھیں گے، خصوصی زون ہری پورمیں پاک آسٹریا یونیورسٹی میں ڈیجیٹل سٹی منصوبے کا حصہ ہے 86 کنال اراضی پر ایک ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے خصوصی ٹیکنالوجی زون قائم کیا جائے گا

خٹک صاحب مجھے پتہ نہیں تھا کہ آپ یہ …………….کام بھی کرتے ہیں، خواجہ آصف

ہمیں قانون نہ سکھایا جائے،صبر کریں، اب تماشا نہیں چلے گا،پرویز خٹک کا اسمبلی میں دبنگ اعلان

علی امین گنڈا پور کا مولانا کو الیکشن لڑنے کا چیلنج اسمبلی میں کس نے قبول کیا؟

حلف پاکستان کا اور نوکری کسی اور کی، ایسے نہیں چلے گا،مراد سعید

سانحہ اے پی ایس، سپریم کورٹ میں نواز شریف کو بلانے کا مشورہ دیا جائے،وزیراعظم کو بریفنگ

 

Shares: