پرویز مشرف کو ریڈ کارپٹ پر کس نے رخصت کیا؟ فردوس عاشق بلاول پر برس پڑیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول بھٹوکی بڑھکیں دیوانے کی ہیں،بلاول بھٹو کے والد نے پرویزمشرف کوریڈ کارپٹ پررخصت کیا،بلاول بھٹو پیپلز پارٹی دور میں والدہ کے قاتل نہ ڈھونڈ سکے ،بلاول سچے ہیں تونیب نوٹس کا جواب دینے سے کیوں گھبراتے ہیں،
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پرویزمشرف کے ساتھ نیب نوٹس کوجوڑنا ٹھیک نہیں ہے ،معلوم نہیں مریم نوازکو پاکستان سے جانے کی کیا جلدی ہے،ان کے وکلا کوثابت کرنا ہوگا کہ سہولتکارکے بغیربیمارٹھیک ہوسکتاہے کہ نہیں،ن لیگ شہبازشریف اورنوازشریف کے بیانیے میں پھنسی ہوئی ہے،لیگی کارکن سمجھیں کہ انکی قیادت مفادات کیلئے نظریات رکھتی ہے
جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں
مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟
پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے
شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل
حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور حکومت افواج پاکستان کے ساتھ ہے،بھارت میں مودی کے پتلے جلائے جارہے ہیں , ہر محاذ پر بھارتی فوج کے دانت کھٹے کر چکے ہیں، بھارتی پائلٹ ابھینیندن کی واپسی ہندوستان کے منہ پر امن کا طمانچہ ہے، ہندوستان کے چپے چپے میں مودی کے پَتلے جلائے جارہے ہیں، پاکستانی فوج عوام یکجہتی سے مودی کی انتہا پسندی کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔








