شادی شدہ خاتون کے اغوا کا معمہ حل، پسند کی کر لی دوسری شادی
سندھ ہائیکورٹ ،محمود آباد کے علاقے سے شادی شدہ خاتون کا اغواء ،پولیس کی جانب سے پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی
پولیس رپورٹ کے مطابق اغواء ہونے والی فاطمہ نے لاڑکانہ میں پسند کی شادی کرلی ہے ،لڑکی نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے کہ مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا ،وکیل نے عدالت میں کہا کہ لڑکی کو کراچی کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے، لڑکی نے نکاح پر نکاح کیا ہے اور جو بیان پولیس کو مغویہ نے دیا ہے وہ دباؤ اور خوف کی وجہ سے دیا ہےمغویہ فاطمہ کو کراچی کی عدالت میں بلاکر بیان لیاجائے کیونکہ مغویہ دباو اور پریشر میں اس لیے خوف کی وجہ سے ملزمان کے کہنے کے مطابق بیان دے رہی ہے۔
عدالت نے ایس ایس پی لاڑکانہ کو 20 اگست تک لڑکی کو پیش کرنے کی ہدایت کردی ،درخواست گزار خالد نے کہا کہ 9 مئی کو ڈیفنس گارڈن فیز 1 ٹیوشن پڑھانے گیا تھا ،رات کو دس بجے گھر واپس آیا تو میری بیوی فاطمہ گھر پر نہیں تھی معلومات کی تو پتہ چلا کہ میرے اہلیہ کو عامر نے اغواء کیا ہے استدعا ہے کہ فاطمہ کو بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے
جیلوں میں 140 نوزائیدہ بچے بھی ماؤں کے ہمراہ قید، جیلوں میں ایڈز کے مریض کتنے؟
پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے رپورٹ پنجاب اسمبلی میں جمع ‘
نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی
پنجاب میں ایڈز کے مریض بڑھنے لگے،سیکس ورکرز کے کئے گئے ٹیسٹ







