نو بچوں کے باپ اور 11 بچوں کی ماں کو پسند کی شادی کے بعد دھمکیاں ملنے لگ گئیں
جوڑا تحفظ کی اپیل لے کر پریس کلب پہنچ گیا، سندھ کے ضلع سانگھڑ میں نو بچوں کے باپ اور 11 بچوں کی ماں نے پسند کی شادی کی،جس کے بعد انکو دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں، خاتون کے سابق شوہر ،ماموں اور دیگر رشتے داروں نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی، جس پر دونوں پریس کلب پہنچ گئے اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے، ہم نے شادی کی ہے کوئی جرم نہیں کیا،
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1709107621205336524
47 سالہ خاتون رانی بھیل،11 بچوں کی ماں ہے، اسے سابق شوہر نے گھر سے نکال دیا تھا، وہ اس پر تشدد کرتا تھا، خاتون نے گھر چھوڑا تو 45 سالہ چیتن نے خاتون کو گھر میں پناہ دی، رانی کے بچے بھی ساتھ تھے، اس دوران دونوں کو پیار ہو گیا اور دونوں نے عدالت پہنچ کر شادی کر لی، شادی کی تو خاتون کے ماموں، دیگر رشتے دار اور سابق شوہر اسے دھمکیاں دے رہے ہیں،شادی شدہ جوڑے نے پریس کلب جام صاحب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے ہوش و حواس اور رضا مندی سے شادی کی ، اب انہیں رانی کا سابقہ شوہر راموں بھیل اور ان کے رشتے دار جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں انہیں تحفظ فراہم کیا جائے،
جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے
آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو
انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز
مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے
نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل