پسند کی شادی جرم بن گیا، گولیاں چل گئیں، دولہا کی موت، دلہن زخمی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پسند کی شادی دولہا کو مہنگی پڑ گئی، لڑکی کے بھائیوں نے گولیاں چلا دیں

واقعہ پنجاب کے شہر بہاولنگر میں پیش آیا، بہاولنگر کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں نوجوان نے پسند کی شادی کی، لڑکی نے گھر والوں کی مرضی کے خلاف شادی کی،شادی ہو گئی تولڑکی کے بھائی نے اسکے گھر جا کر گولیاں چلا دیں، جس کی وجہ سے دولہا زخمی ہو گیا جبکہ دولہن،گولیاں چلانے والے نوجوان کی بہن زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق متوفی مدثر نے کچھ عرصہ قبل رمشہ سے پسند کی شادی کی تھی جس کا سالے کو شدید رنج تھا سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس کا کہنا تھا کہ جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا،

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

قبل ازیں پولیس نے ایک اور کیس میں کاروائی کرتے ہوئے اپنے بہنوئی اویس کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے 2 سگے بھائی ساتھی سمیت گرفتار کر لئے گئے. گرفتار ملزمان میں عبدالرزاق عرف بابا، اشفاق اور شفاقت شامل ہیں ملزمان چند روز قبل اپنے بہنوئی کو ساتھی کی مدد سے قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے،مقتول اویس نے ملزمان کی بہن سے پسند کی شادی کر لی تھی جس کا انہیں رنج تھا،مقتول اویس ایک سال سے اپنی بیوی کے ساتھ روپوش ہو کر زندگی بسر کر رہا تھا ،

Shares: