پشین: پولیو ٹیم پر فائرنگ سے حفاظت پر مامور پولیس اہلکار جاں
بلوچستان کے علاقہ پشین میں مہم کے دوسرے روز پولیو ٹیم پر فائرنگ سے حفاظت پر مامور پولیس اہل کار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل انسداد پولیو کی مہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور افراد کی حفاظت انجام دے رہا تھا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔ مقتول اہل کار محمد ہاشم کلی تراٹہ میں پولیو ٹیم کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود تھا۔ فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ شواہد جمع کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
دوسری جانب مستونگ کے علاقے کلی پیرکانو میں ڈاکوؤں کی موجودگی پر کارروائی کے دوران لیویز کا نائب رسالدار جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اور لیویز نے مشترکہ طور پر چھاپہ مارا جہاں ملزمان کی فائرنگ سے لیویز کا نائب رسالدار ظہور احمد جاں بحق ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق فورسز کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے 19 اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا گزشتہ روز کو آغاز کیا گیا تھا. صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق مہم کے دوران تقریباً 17 لاکھ 85 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاوٴکے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں 6 ہزار 820 ٹیمیں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے پر مامور ہوں گی۔بلوچستان میں جنوری 2021ء سے اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ بدھ سے کراچی کو حب کینال سےدو دن پانی کی فراہمی معطل رہے گی
امریکا کا صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس،شفاف تحقیقات کا مطالبہ
شادی سے انکار پر لڑکے نے 22 سالہ کزن کو زندہ جلا دیا،پسند کی شادی نہ ہونے پرلڑکے نے کزن کو قتل کر کے خودکشی کرلی
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم کیا کہتے لیکن فٹ بال پر توجہ دینی چاہئے. زیدان
پاکستانی ہائی کمشنر کی کینیڈین وزیر سے ملاقات؛ کثیر الجہتی باہمی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر زور