چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے فرخ تیمور غلزئی نے آج ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں وفاقی وزیر ریلوے کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے افسران کو ٹاسک دیئے گئے۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ریلوے افسران کو ہدایت کی کہ پسنجر سیفٹی، سہولیات اور پنکچوئلٹی پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے اگر ہم عید پر سو فیصد پنکچوئلٹی حاصل کر سکتے ہیں تو باقی دنوں میں بھی ایسا کرنا ممکن ہے انہوں نے کہا کہ ہم اس مالی سال کا ریونیو کا ٹارگٹ حاصل کر لیں گے۔
مسلح افواج کو سیاسی گفتگو میں گھسیٹنے کی کوشش ہو رہی ہے: آئی ایس پی آر
فرخ تیمور غلزئی نے متعلقہ افسران کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مسافر ٹرینوں کے واش رومز میں پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اورریلوےسٹیشنوں کی صفائی پر کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے اس سلسلے میں ٹرینوں میں بھی صفائی کےتسلی بخش انتظامات ہونے چاہئیں انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیشنوں پر مسافروں کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔
مولانا فضل الرحمان عمران خان کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار کی چارج شیٹ جاری کردی
انہوں نے ڈی ایس ورکشاپ کو ہدایات دیں کہ کوچز کی بر وقت فراہمی اور بہترین اور معیاری اورہالنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ آپریشن متاثر نہ ہو۔ اس کے علاوہ ایکسپریس ٹرینوں کے ساتھ ڈائننگ کارز لگانے کا جلد انتظام کیا جائے اور چیف الیکٹریکل انجینئر کو ہدایات دیں کہ گا ڑیوں میں ائیر کنڈیشنر، پنکھوں اور لائیٹس کی بہترین فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔
سی ای او نے تمام ڈی ایسز کو اہم ریلوے اسٹیشنوں پر پسنجر ہلپ ڈیسک بنانے کا بھی حکم جاری کیا۔








