پاکستان عوامی تحریک کرے گی احتجاج،اجلاس طلب کر لیا

0
42

قومی سلامتی کے اداروں اور ملک دشمن بیانیہ کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کا احتجاج پر غور
عوامی تحریک کا اہم اجلاس 13نومبر جمعہ شام 7بجے صوبائی سیکرٹریٹ گلشن اقبال میں طلب کر لیا اجلاس میں ملک دشمن بیانئے اور کراچی کے مسائل پر احتجاج،کورونا پھیلاؤ کے محرکات پر غور کیا جائے گا،پی اے ٹی اجلاس کی صدارت مشتاق صدیقی کریں گے صوبائی قیادت بھرپور شرکت کرے گی،سیاست نہیں ریاست بچاؤ کا ڈاکٹر طاہر القادری نے جو نعرہ 8سال پہلے لگایا وہ قوم کو اب اچھی طرح سمجھ آگیا،کرپٹ نظام کے پیداوار نام نہاد حکمران سیاسی مفادات کی خاطر ریاست کو داؤ پر لگا رہے ہیں

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کراچی کے ترجمان و سیکرٹری انفارمیشن الیاس مغل نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے آج سے 8سال پہلے سیاست نہیں ریاست بچاؤ کا جو نعرہ لگایا تو اس پر کرپٹ نظام کے پیداوار حکمرانوں نے سازشیں شروع کر دیں اور نعرے کو متنازع بنایا گیا مگر قوم اب سمجھ آگیا ڈاکٹر طاہر القادری نے اس وقت ٹھیک کہا تھا کہ کرپٹ حکمران ذاتی مفادات اور کرپٹ سیاست کیلئے ریاست کو داؤ پر لگا رہے ہیں آج وہی کام دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان الیاس مغل کے مطابق عوامی تحریک کا اہم اجلاس 13نومبر جمعہ شام 7بجے صوبائی سیکرٹریٹ گلشن اقبال میں منعقد ہو گا۔اجلاس کی صدارت صوبائی صدر پی اے ٹی مشتاق صدیقی کریں گے جبکہ تمام صوبائی قائدین شرکت کریں گے۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی کے اداروں اور ملک دشمن بیانیہ،تاجدار کائنات ﷺ کی شان میں بے حرمتی،کراچی کے مسائل کے خلاف عوامی احتجاج پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں کورونا کے بڑھتے ہوئے واقعات اور اس کے محرکات پر بھی غور ہو گا۔پاکستان عوامی تحریک کراچی کے SAVE KARACHI سیمینارز،پی ایس تنظیمات کو ممبر سازی کیلئے متحرک کرنے پر اہم فیصلہ جات کئے جائیں گے

Leave a reply