رمضان المبارک میں مستحقین کو زکوٰۃ کس جدید ترین ذریعے سے ادا کی جائے گی

0
36

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ زکوٰۃ کے مستحقین کو ان کا حق ڈیجیٹل ذریعے سے ادا کیا جائے گا- اسلام آباد کی ضلعی زکوٰۃ کمیٹی اور نادرا کے درمیان معاہدہ طے پا گیا- رمضان المبارک میں مستحقین کو زکوٰۃ ڈیجیٹل ذریعے سے ادا ہوگی- تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کے رکن جلال بچلانی کی کاوشوں سے نادرا اور زکوٰۃ کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت ضلع کے 20 ہزار 8 سو 20 مستحقین کو زکوٰۃ بائیو میٹرک کے ذریعے ادا کی جائے گی – ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کے رکن جلال بچلانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ایک تاریخی پیش رفت ہے اور اس سے حق داروں کو حق ملے گا اور اس نظام میں جعلسازی ختم کرنے میں مدد ملے گی – انہوں نے کہا کہ زکوٰۃ مستحقین کو ادائیگی سے قبل ان کی مکمل ویریفیکیشن بھی کی جائے گی- نادرا اور اسلام آباد کی ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کے مابین معاہدے کے موقع پر زکوٰۃ کمیٹی کے ضلعی چئیرمین سید تجمل حسین اور نادرا کے ڈائریکٹر پروڈکشن کے علاوہ ای سہولت کے نمائندے بھی موجود تھے

Leave a reply