پیاروں کو جوڑنے کےلیے فیس بک نے نیا فیچر متعارف کرادیا

0
28

پیاروں کو جوڑنے کےلیے فیس بک نے نیا فیچر متعارف کرادیا
باغی ٹی وی : فیس بک میسنجر پر اپنے پیاروں کے ساتھ اکٹھے ویڈیوز دیکھنا اب ممکن ہوگیا، صارفین اب اپنے چاہنے والوں کے ساتھ رئیل ٹائم میں اکٹھے ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔

اس سے قبل فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی واٹس ایپ کی جانب سے بھی ویڈیو کالنگ میں ایک وقت میں 4 صارف کی گنجائش کو بڑھا کر 8 کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اب سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک نے بھی زوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ‘میسنجر رومز’ متعارف کرایا ہے۔

قبل ازیں فیس بک میسنجر کے ذریعے ویڈیو کالنگ کی جاسکتی تھی لیکن اب فیس بک پر بیک وقت 50 لوگ میسنجر رومز کے ذریعے ایک ساتھ ویڈیو کالنگ کرسکتے ہیں۔

بالکل زوم کی طرح فیس بک میسنجر پر بھی صارف لنک بھیج کر دوسرے شخص کو کانفرنس کال میں شامل کر سکتے ہیں جس میں 50 لوگوں کو شامل کرنے کی گنجائش ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ میسنجر روم نامی فیچر کے ذریعے صارفین ویڈیو ہب فیس بک واچ سے ویڈیوز اور شوز منتخب کرکے اپنے پیاروں کے ساتھ اکٹھے دیکھ سکیں گے۔

فیس بک کے مطابق اس وقت روزانہ 15 کروڑ سے زائد ویڈیوز کالز میسنجر پر کی جارہی ہیں جس کو دیکھتے ہوئے میسنجر روم نامی ٹول متعارف کرایا گیا۔ جس میں 50 افراد کو ویڈیو چیٹ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

فیس بک میسنجر کی پراڈکٹ منیجر اولیویا گریس نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ کچھ صارفین مختلف ویڈیوز کو اکٹھا دیکھنا پسند کرتے ہیں اور اب ایک ویڈیو کال پر ایسا ہوسکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ ایک صوفے میں اکٹھے ویڈیوز دیکھنے کا تجربہ فون پر ممکن ہوسکے۔

فیس بک واچ ویڈیو ہب میں مختصر اور طویل ویڈیوز موجود ہوتی ہیں اور انہیں دیکھنے کے لیے کسی سبکرائپشن کی بھی ضرورت نہیں، بنیادی طور پر یہ ہب یوٹیوب کے مقابلے کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔

فیس بک نے رواں ماہ بتایا تھا کہ ہر ماہ ایک ارب 25 کروڑ سے زیادہ افراد فیس بک واچ پر جاتے ہیں، تاہم کمپنی نے ابھی میسنجر رومز استعمال کرنے والے افراد کے اعدادوشمار شیئر نہیں کیے۔

دوستوں اور گھروالوں کے ساتھ اکٹھے ویڈیو دیکھنے کے لیے میسنجر ویڈیو کال یا میسنجر روم کو اسٹارٹ کریں اور پھر سوائپ اپ کرکے مینیو میں جاکر واچ ٹوگیدر کو منتخب کریں۔

انسٹاگرام صارفین کے لیے بڑی خبر، نئی فیس عائد کرنے کا اعلان کردیاچین نے خلائی راکٹ چھوڑنے والے بحری جہاز بھی بنا لیےپب جی گیم پر پابندی، نوجوان نے خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیافیس بک نے طالب علموں کے لیے زبردست فیچرمتعارف کروا دیا

Leave a reply