پی بی سی نے درآمدی ایندھن کا استعمال کم اورہفتے میں تین دن گھر سے کام کی تجویز دیدی

0
36

پی بی سی نے درآمدی ایندھن کا استعمال کم اورہفتے میں تین دن گھر سے کام کی تجویز دیدی

پاکستان بزنس کونسل نے فوری طور پر درآمدی ایندھن کا استعمال کم کرنے اور ہفتے میں تین روز گھر سے کام کرنے کی تجویز دی ہے۔ پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کو فوری درآمدی ایندھن کا استعمال کم کرنا ہوگا، انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے10 نکات پر او ای سی ڈی ممالک عمل کررہے ہیں لہٰذا پاکستان کو بھی ان نکات پر عمل کرنا چاہیے۔

پاکستان بزنس کونسل نے تجویز دی ہےکہ جہاں ممکن ہو وہاں ہفتے میں 3 دن گھر سے کام کرنا چاہیے، ہائے ویز پر اسپیڈ کی حد 10 کلو میٹر گھنٹہ کم کرنی چاہیے اور ملک کے بڑے شہروں میں اتوار کو گاڑیاں نہ چلائیں جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ سستا کریں، چھوٹے فاصلے پیدل یا سائیکل پرطے کریں، کار شیئرنگ سے ایندھن کا استعمال کم کریں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے

پاکستان بزنس کونسل نے تجویز دی ہےکہ بڑے شہروں میں متبادل گاڑیاں استعمال کریں، مال بردار گاڑیوں کا مؤثر استعمال کریں، جہاز کی جگہ تیز رفتار ریل رات میں استعمال کریں، الیکٹرک اور زیادہ پائیدار گاڑیوں کا استعمال کریں جب کہ متبادل موجود ہونے کی صورت میں کاروباری سفری ضرورت کم کریں۔

Leave a reply