پی سی بی یا میرے خلاف 4،4 ٹویٹس کریں کوئی فرق نہیں پڑتا،محسن نقوی

بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا،چیئرمین پی سی بی
0
137
mohsin naqvi

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور اظہر محمود کو بلا لیا ہے ۔ جیسن گلسپی بھی آ رہے ہیں ، سب کے ساتھ گفتگو ہو گی ۔ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے فیصلے ہوں گے ۔ سوشل میڈیا پر پوسٹس کے دباو سے نہ فیصلے کیے نہ کروں گا نہ دباو میں آوں گا ۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حارث روف کے ساتھ جس نے فلوریڈا میں بدتمیزی کی انکے پیچھے ایف آئی اے لگادی ہے ، انکو دعوت دیتا ہوں وہ پاکستان آئیں تاکہ انکا استقبال ایف آئی اے کرے۔سنٹرل کنٹریکٹ میں اب پوسٹ مارٹم ہوگا. جو فٹنس ٹیسٹ میں پاس ہوگا اسی کو سنٹرل کنٹریکٹ ملے گا،جس کا جو حق ہے وہ اسکو ملے گا.بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ سابق کرکٹرز اور ہیڈ کوچ گیری کرسٹن سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا،

وہاب ریاض کو میں نے چیف سلیکٹر نہیں بنایا ،ورلڈ کپ کے بعد ملاقات نہیں ہوئی، محسن نقوی
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ وہاب ریاض کو میں نے چیف سلیکٹر نہیں بنایا تھا، چیف سلیکٹر سے صرف سلیکٹر بنایا تھا، جلد سب کو پتہ لگ جائے گا سلیکشن کمیٹی میں کون رہتا ہے کون نہیں، مجھے بھی محسوس ہوا کہ غلطیاں ہوئی ہیں لیکن سابق کرکٹرز فیصلہ کریں گے، ورلڈ کپ کے بعد بابر اعظم اور وہاب ریاض سے ملاقات نہیں ہوئی،شان مسعود کے ساتھ ویڈیو کال ہوئی تھی اس کے ساتھ بھی بات ہوئی کہ کیسے بہتر کیا جا سکتا ہے، شان مسعود کو ہٹانے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، ان کے بارے میں بہت لوگوں کی مثبت رپورٹ ملی ہے، کبھی کوئی فیصلہ غصہ میں نہیں کرتے، سرجری ہوگی ضرور ہوگی، جلد بازی کے فیصلے اکثر نقصان دیتے ہیں، ورلڈ کپ میں جس نے جو کیا وہ سب پتا لگ گیا ہے کوچز اور سابق کرکٹرز کے ساتھ بیٹھ کر بات کرینگے کہ کیا کرنا ہے، ڈریسنگ روم میں جس نے انسٹرکشن فالو کی جس نے نہیں کیں سب پتا لگ گیا ہے، ویمن ٹیم کو بہتر کرنا بھی چیلنج ہے ویمن ٹیم کا پہلے کوئی وارث نہیں تھا کسی کو پتا نہیں تھا کہ لڑکیوں کی سلیکشن کیسے ہورہی ہے اب ویمن ٹیم کو بھی بہتر بنانا ہے

جس دن پریشر میں آیا بہتر سمجھوں گا کہ گھر چلا جاؤں ،چیئرمین پی سی بی
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ دن میں میرے یا پی سی بی کے خلاف چار چار سوشل میڈیا پوسٹ کر لیں ، سوشل میڈیا سے نہ فیصلے کیے ہیں نہ کروں گا اور نہ دباو میں آوں گا ۔پی سی بی سوشل میڈیا پوسٹس سے نہ چل رہا ہے نہ چلنے دوں گا ،پی سی بی یا میرے خلاف 4،4 ٹویٹس کریں کوئی فرق نہیں پڑتا،پی سی بی کے اندر معاملات بہتر کرنا ایک چیلنج ہے،سب سے بڑاٹارگٹ یہ ہے کہ قومی ٹیم کی منفی کارکردگی کو بہتر کیسے بنایا جائے،جس دن پریشر میں آیا بہتر سمجھوں گا کہ گھر چلا جاؤں ،کرکٹ اور پی سی بی کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہوں، مجھے آئے ہوئے 4 ماہ ہوئے ہیں، یہاں آوےکا آوا بگڑا ہوا ہے،

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لئے لاہور میزبانی نہیں کرسکتا اسٹیڈیم کی اپگریڈیشن بھی بہت بڑا چیلنج ہے، بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لئے ملتان، کراچی اور راولپنڈی وینیوز میں شامل ہیں

بڑا فیصلہ،مبشر لقمان سپریم کورٹ، نیب جانے کو تیار،پی سی بی ،کرکٹرزپر جوڈیشل کمیشن بنے گا؟

بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے

چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

Leave a reply