پی ڈی ایم جلسوں میں آئین کے خلاف ہرزہ سرائی،قومی اسمبلی میں حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

0
48

پی ڈی ایم جلسوں میں آئین کے خلاف ہرزہ سرائی،قومی اسمبلی میں حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی زیر صدارت جاری ہے

قومی اسمبلی اجلاس میں پی ڈی ایم جلسوں میں آئین کے خلاف ہرزہ سرائی پر مذمتی قرارداد منظورکر لی گئی،وفاقی وزیر مراد سعید کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی

وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں جلسوں میں آئین کی دھجیاں اڑائی گئیں،پی ڈی ایم جلسوں میں آئین اور پارلیمنٹ کی توہین کی گئی ،پی ڈی ایم جلسوں میں اداروں کے خلاف نامناسب زبان کے استعمال کے خلاف قرارداد منظورکر لی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان پی ڈی ایم اے کے جلسے میں ہرزہ سرائی کی مذمت کرتا ہے،مقدس ایوان آئین پاکستان کی توہین کی مذمت کرتا ہے،قومی زبان پر جو بیان دیا گیا وہ آئین کی توہین کی گئی

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

ہمیں سیکورٹی تھریٹ ایشو کرنے کی بجائے حکومت یہ کام کرے، احسن اقبال میدان میں آ گئے

گوجرانوالہ ،پی ڈی ایم جلسہ کی سیکورٹی کس جماعت کے سپرد کی گئی؟

پی ڈیم جلسہ،سٹیڈیم میں کتنے افراد کے بیٹھنے کی گنجائش؟

نا اہل عمران نیازی کو کس نے وزیر اعظم بنایا؟ بنی گالہ،زمان پارک کی رسیدیں دینا پڑیں گی، نواز شریف

نواز شریف کی تقریر کا بوجھ ن لیگ برداشت کر پائے گی؟

مراد سعید کا کہنا تھا کہ آپ مودی کی سوچ اور اجیت دوول کے بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں،ان کےجلسے کے اسٹیج سے آزاد بلوچستان کا نعرہ لگا،آزاد بلوچستان کا نعرہ لگانے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں،جو لندن بیٹھا ہے وہ جھوٹا کرپٹ اور چور ہے،مزار قائد پر جو ہوا اس پر شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں ،آپ مودی کی سوچ اور اجیت دوول کے بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں، عمران خان کے آنے کے بعد یو این میں ایک سال میں تین مرتبہ بحث ہوئی،عمران خان نے فلسطین کی بات کی تو کیا عمران خان کیخلاف سازشیں شروع نہ ہوئی،جتنی کوشش کرنی ہے کرو این آر او نہیں ملے گا،

کیپٹن ر صفدر کے بعد مریم نواز گرفتار

مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی

مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

مراد سعید نے قومی اسمبلی کا ایجنڈا پھاڑ کر این آر او نہ دینے کا اعلان کیا،جس پر ڈپٹی سپیکر نے مراد سعید کو ہدایت کی کہ ایوان میں کاغذ مت پھاڑیں ،مراد سعید کا کہنا تھا کہ بھارت اور مودی کے بیانیے کو فروغ دینے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں،

پی ڈی ایم کا ریاست مخالف بیانیہ، شاہ محمود قریشی نے بڑی اپیل کر دی

Leave a reply