پی ڈی ایم بیٹھک سے قبل پیپلزپارٹی نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

0
36

پی ڈی ایم بیٹھک سے قبل پیپلزپارٹی نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

باغی ٹی وی : پی ڈی ایم بیٹھک سے قبل پیپلزپارٹی نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا، بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس ایک بجے اسلام آباد میں ہوگا،پارٹی کے سینئررہنماوَں کو زرداری ہاوَس اسلام آباد طلب کرلیا گیا،اجلاس میں تحریک عدم اعتماد، لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق حکمت عملی پر غور ہوگا،

مشاورتی اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن کے ردعمل پر مشاورت ہوگی، پارٹی کی حکمت عملی تیار کرنے کے بعد پیپلزپارٹی وفد پی ڈی ایم اجلاس میں شرکت کرے گا،

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ پی پی کو کہہ رہا ہوں کہ اگروہ ہمارے ساتھ نہیں چل سکتے تو پی ڈی ایم چھوڑ کرجاسکتے ہیں

نواز شریف کیخلاف حکومت کو کچھ نہیں ملا، چیئرمین نیب اپوزیشن کیخلاف ہر قسم کا کیس بنانے پر بضد ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی مستعفی نہ ہوئی تو پی ڈی ایم سے باہر ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات اوپن کرانے کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی نےہمیشہ دہرا معیاراپنایا، دل کرتا ہے کہ اسے پی ڈی ایم سے نکال دوں:شاہد خاقان عباسی

Leave a reply