پی ڈی ایم:پیپلزپارٹی کےبغیرکچھ نہیں:اگرکسی نےسیاست سیکھنی ہےتوپیپلرپارٹی سےسیکھے:اعتزازاحسن

0
77

پی ڈی ایم:پیپلزپارٹی کےبغیرکچھ نہیں:اگرکسی نےسیاست سیکھنی ہےتوپیپلرپارٹی سےسیکھے:اعتزازاحسن نے ایسا بیان دیا کہ ن لیگ کی چالاکیوں کا ستیاناس کرکے رکھ دیا

ذرائع کے مطابق پاکستان میں حکومت کے خلاف اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے وجود کولاحق خطرات سے متعلق سینئرصحافی مبشرلقمان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ، سینئرقانون دان چوہدری اعتزازاحسن سے اہم سوالات کیے

پی ڈی ایم کے وجود سے متعلق ایک سوا ل کے جواب میں چوہدری اعتزازاحسن نے جواب دیا کہ پیپلزپارٹی کے سواپی ڈی ایم کی کوئی حیثیت نہیں ، پیپلزپارٹی آئین کے اندررہ کرسیاست کرتی ہے ، پارلیمنٹ کا احترام کرتی ہے لیکن ن لیگ نے ہمیشہ سے محاذآرائی کی سیاست کو فروغ دیا

 

 

چوہدری اعتزازاحسن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایک وقت یہ بھی تھا کہ پیپلزپارٹی نے صرف سترہ ممبران کے ساتھ زبردست اپوزیشن کی حکومت کوٹف ٹائم دیا اورپھردنیا نے دیکھا کہ حکومتوں‌کو مجبوربھی کیا کہ وہ بات چیت پرآئیں‌

چوہدری اعتزازاحسن نے مبشرلقمان کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نوازشریف نے جواندازاپنا رکھا ہے یہ جمہوریت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے ، نوازشریف کو ہٹ دھرمی کی سیاست سے بازآجانا چاہیے

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم رمضان المبارک کے بعد انگڑائی لے گی توپھرحالات مختلف ہوں گے ، پیپلزپارٹی استعفوں کی سیاست کو جمہوری روایات کے خلاف سمجھتی ہے اورآصف علی زرداری پارٹی کوبہتراندازسے لیڈ کررہے ہیں ، نقصان پی پی کا نہیں بلکہ باقی پی ڈی ایم کا ہی ہوگا

Leave a reply