پی ڈیم ایم جلسہ، بلاول زرداری کہاں پہنچ گئے؟ سب حیران

0
73

پی ڈیم ایم جلسہ، بلاول زرداری کہاں پہنچ گئے؟ سب حیران

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت مخالف پی ڈی ایم کے جلسہ میں شرکت کے لئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ کے گھر پہنچ گئے

بلاول زرداری لالہ موسیٰ میں قمر زمان کائرہ کی رہائشگاہ پر رات گزاریں گے اور پارٹی رہنماؤں و کارکنان سے ملاقاتیں و مشاورت کریں گے، بلاول بھٹوزرداری کل گوجرانوالہ میں پی ڈیم ایم کے جلسے میں شرکت کریں گے

چئیرمین بلاول بھٹو زرداری گوجرانولہ جلسہ میں شرکت کیلئے سیالکوٹ ائیرپورٹ پہنچے جہاں قمر زمان کائرہ نے ہزاروں جیالوں کے ہمراہ بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔چئیرمن بلاول بھٹو زرداری کو ایک ریلی کی صورت میں بذریعہ وزیر آباد لالہ موسٰی لے جایا گیا

گوجرانوالہ جلسہ،اپوزیشن کے سرگرم کارکنان کی ممکنہ گرفتاری کیلئے مرتب فہرست باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

سیاسی اجتماعات پر پابندی سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

کارکنوں کی گرفتاریوں کا کوئی جواز نہیں، گرفتاریوں سے تحریکیں زور پکڑتی ہیں، رانا ثناءاللہ

دوسری جانب ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 16 اکتوبر بروز جمعہ دن دو بجے لالہ موسی میں قمرزمان کائرہ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کریں گے، جس کے بعد وہ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے براستہ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ جلسے جائیں گے، اس روران وہ وزیرآباد کے مقام پر عوام سے خطاب بھی کریں گے۔

پی ڈی ایم کی قیادت اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان28 نکاتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ نوٹیفکشن کے مطابق حکومت نے پی ڈی ایم کو جناح اسٹیڈیم میں جلسے کی مشروط اجازت دی ہے۔ جلسے کے دن شہر کے داخلی راستوں پر شرکاء کی سیکیورٹی کے لیے کنٹینرز لگائے جائیں گے۔ صرف پیدل افراد کو جلسہ گاہ کی طرف جانے دیا جائے گا۔

سی پی او گوجروانوالہ سرفراز فلکی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سے این او سی کے بغیر کارنرمیٹنگز اور عوامی اجتماع کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ گوجرانوالہ میں بغیراجازت کارنر میٹنگ اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 7 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں

جلسے کا وقت شام 5 سے رات 12 بجے تک مقرر کیا گیا، جس میں کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے،معاہدے کے مطابق پی ڈی ایم کا کوئی راہنما اسٹیڈیم کے علاوہ کسی جگہ تقریر نہیں کرے گا، پی ڈی ایم جی ٹی روڈ بند نہیں کرے گی، ملکی سلامتی کے اداروں اور خلاف آئین کوئی تقریر نہیں کی جائے گی، معاہدے کی خلاف ورزی پر جلسہ انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے

عمران نیازی حکومت ناکام، اب ہتھکنڈوں سے نہیں بچے گی،احسن اقبال کا دعویٰ

Leave a reply