پی ڈی ایم جلسہ،کرونا کیسز بڑھے تو کیا اقدام اٹھائیں گے؟ شبلی فراز کی وارننگ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فرازنے کہا ہے کہ ‏اپوزیشن غیر ذمہ داری کا ثبوت دینے پر تلی ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ انکاجلسے منعقد کرنے پر بضد ہونا ان کی غیر جمہوری سوچ اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا عکاس ہے۔ عدالتی اور حکومتی احکامات کے بعد جلسے منعقد کرنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں بنتا۔ ‏ذاتی مفاد کے لئے عوام کی صحت اور زندگیوں سے کھیلنا سب سے بڑی خود غرضی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کیسز بڑھنے کی صورت اپوزیشن راہنماؤں اور جلسوں کے منتظمین پر ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔

قبل ازیں وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ‏دوغلے پن کی اس سے واضح مثال نہیں مل سکتی، پشاور میں کل کورونا مثبت کیسز کا تناسب 13.39 فیصد تھا، 202 مریض انتہائی نگہداشت، 50 میں آکسیجن کا بہاؤ کم، 134 میں زیادہ ہے،‏پشاور میں 18 کورونا مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، کل 14 نئے کورونا مریض تشویشناک حالت میں تھے، پی ڈی ایم کا موقف ہے ہم اسٹیج پر محفوظ ہیں، شہریوں کی پرواہ کون کرتا ہے،

وفاقی وزیر اسد عمرکا مزید کہنا تھا کہ 2013 میں پی ٹی آئی نے پشاور کی 4، 2018 میں 5 سیٹیں جیتیں، آئندہ الیکشن میں بھی یہی ہونا ہے، پشاور عمران خان کا شہر ہے، اپوزیشن جلسہ کرکےعوام کی صحت، روزگار خطرے میں ڈال رہی ہے، اپوزیشن والے شاید پشاور کے عوام سے بدلہ لینا چاہتے ہیں،

دوسری طرف پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے بھی اپوزیشن کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی صورت حال کے پیش نظر پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے صوبائی قائدین نے کہا ہے کہ پشاور میں جلسہ ہر صورت میں ہوگا،حکومت تصادم کا ماحول بنار ہی ہے، اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے والوں کے ساتھ نمٹنا آتا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے زیر اہتمام 22 نومبر کو پشاور میں بڑے جلسے کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں تمام حکومت مخالف جماعتوں کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے

پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم جلسے کی اجازت نہ دینے کے فیصلے کو مسترد کردیا ،پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پشاور میں جلسہ ہر صورت میں ہوگا،ضلعی انتظامیہ حکومتی دباؤ میں آکر پی ٹی آئی کی بی ٹیم کا کردار ادا کررہی ہے، 22 نومبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ ضرور ہوگا،عوام،جیالے تیاری کرلیں22نومبرکو دما دم مست قلندرہوگا، پشاورمیں اپوزیشن پی ٹی آئی کی گرتی ہوئی دیوارکو ایک دھکا اور دے گی۔

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ اس حکومت نے اپوزیشن کو دیوار سے لگایا ہوا ہے، نیب پولیٹیکل انجنیرنگ کے لیئے ایک حربہ ہے، یہ ہم نہیں کورٹس کہہ رہے ہیں،پی ڈی ایم کے طےشدہ جلسوں کو کیوں روکا جارہا ہے جب کہ حکومت کے وزیروں نے تو گلگت بلتستان میں اجتماعات اکٹھے کیے، کہیں تو گڑبڑ ضرور ہے۔

اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے جلسوں نے حکمرانوں کے ہوش اڑا دئیے ہیں، جمہوری قوتوں کا راستہ روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے لیکن حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود22 نومبر کو پشاور میں سرخ پوشوں کا سمندر امڈ آئے گا،نا اہلوں کے خلاف عوام اپوزیشن کے ساتھ کھڑی ہے، مہنگائی، بدامنی اور معاشی بدحالی نے عوام کا جینا اجیرن بنا دیا ہے، پشاور جلسہ جعلی حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا اور جلد ہی پاکستان کے عوام کو سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات مل جائے گی۔

سابق وزیراعظم اور ’پی۔ڈی۔ایم‘کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے پشاور میں پی ڈی ایم جلسہ شیڈول کے مطابق منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں پی ڈی ایم جماعتوں کاحتمی فیصلہ ہے کہ پشاور میں جلسہ 22 نومبر کو ہی ہوگا

Comments are closed.