بھنی اور پسی ہوئی مونگ پھلی سے تیار کردہ پی نٹ بٹر کے حیرت انگیز فوائد
مونگ پھلی میں قدرتی طور پر ایسے اینٹی آکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں جو غذائیت کے اعتبار سے سیب گاجر اور چقندر سے بھی زیادہ ہوتے ہیں جو کم وزن افراد سمیت باڈی بلڈنگ کرنے والوں کے لیے بھی نہایت مفید ثابت ہوتے ہیں اس کے طبی فوائد کئی امراض سے حفاظت کا بھی بہترین ذریعہ ہیں مونگ پھلی میں پایا جانے والا وٹامن ای کینسر کے خلاف لڑنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے جب کہ اس میں موجود قدرتی فولا لون کے نئے خلیات بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے اسے غریبوں کا بادام بھی کہا جاتا ہے مزیدار ذائقے اور کریمی ذائقے کا حامل پی نٹ بٹر ایک فوڈ پیسٹ یا اسپریڈ ہے جسے بھنی اور پسی ہوئی مونگ پھلی سے تیار کیا جاتا ہے اس کے ذائقے میں مزید اضافہ کرنے کے لیے اس میں دیگر اجزاء جیسا کہ نمک سوئیٹر اور ایملزیفائر کی شمولیت کی جاتی ہے اگر آپ پی نٹ بٹر کو پسند کرتے ہیں تو آپ کےلیے خوشی کی بات ہے کہ پی نٹ بٹر اتنا بھی برا نہیں جتنا اس کے برا ہونے کے بارے میں ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے یہ اس سے کوسوں دور ہے آپ اپنی ویسٹ لائن سے لے کر اپنے دل کی صحت تک پی نٹ بٹر کے شمار فوائد شمار کر سکتے ہیں اور جی بھر کر اس کے مزیدار کریمی ذائقے کا لطف اٹھا سکتے ہیں کیونکہ یہ ہمیں صحت کے بیش بہا فوائد پیش کرتا ہے جس میں چند درج ذیل ہیں
وزن کم کرنے اور مسلز بنانے میں معاون:
اگر آپ خود کو توانائی سے عاری اور تکان زدہ محسوس کر رہے ہیں اور آپ کو اپنے ورک آوٹ کے لیے مزید توانائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے تو پی نٹ بٹر آپ کی اس ضرورت کو پورا کر سکتا ہے گو کہ پی نٹ بٹر میں موجود چکنائی کثیر مقدار وزن کم کرنے والوں کے لیے کوئی بہتر انتخاب نہیں لیکن یہ سوچ اس حقائق کے بر خلاف تازہ ترین تحقیق کے مطابق اس میں موجود مونو انسیچوریٹیڈ فیٹس یعنی غیر سیر شدہ چکنائی حقیقتاً وزن کم کرنے کے لیے موثر ہتھیار کے طور پر کام دکھا سکتی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر سیر شدہ چکنائی وزن کم کرنے کے لیے لوفیٹ ڈائٹ کے مقابلے میں زیادہ بہتر طور پر کام دکھاتی ہے علاوہ ازیں پی نٹ بٹر میں موجود پروٹین آپ کو دیر تک سیر شدہ ہونے کا احساس دلاتا ہے جس کی وجہ سے آپ ضرورت سے زائد غذا کھانے سے خود کو بچا سکتے ہیں اس میں موجود پروٹین اور ہیلتھی آئل وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ ذیا بیطس سے محفوظ رکھنے میں بھی معاونت کرتے ہیں چھ سو گرام پی نٹ بٹر یا دو کھانے کے چمچ ہم روز ناشتے میں لیں تو اس سے ہم تقریباً دو گرام فائبر اور آٹھ گرام پروٹین حاصل کرتے ہیں
بہترین اینٹی آکسیڈنٹ:
غذائیت کے اعتبار سے پی نٹ بٹر میں بہت سے اہم غذائی عناصر منرلز اور وٹامنز پوٹاشئیم میگنیشیم وٹامن ای اور بی سکس قلیل مقدار میں آئرن سیلینیم اور میگنیز وغیرہ شامل ہوتے ہیں تحقیق کے مطابق پوٹاشیم جسم کے سیال مادوں کو باقاعدہ رکھنے میں معاونے کرتا اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے پی نٹ میں موجود یہ تمام صحت بخش غذائی عناصر ہمارے جسم کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈینٹ فری ریڈیکلز سے پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کرنے اور ان کے اثرات زائل کرنے کے لیے بے حد اہم ہیں جو کہ ہمارے جسم کے ہر حصے کو متاثر کرتے ہیں ہماری سماعت بصارت اور سب سے بڑھ کر یہ ہماری جلد کو نقصان پہنچاتے ہیں اس پی نٹ بٹر کو مختلف سبزیوں اور پھلوں کے ساتھ ملا کر لے سکتے ہیں مثلاً کیلے کے گول سلائس کاٹ کر پلیٹ میں سجا لیں اب ہر سلائس کے اوپر پی نٹ بٹر اسپریڈ کریں اور کیلے اور بٹر کے منفرد ذائقے سے لطف اندوز ہوں
دل کی بیماری کے لیے مفید:
بلڈ پریشر کو نارمل سطح پر رکھنے میں معاونت کرنے کے ساتھ ساتھ پی نٹ بٹر دل کے لیے بے حد مفید ہے ایک تحقیق کے مطابق باقاعدگی سے پی نٹ بٹر کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے آپ عارضہ قلب کے خطرے کو نصف کر دیتے ہیں خون کی شریانوں کی سوزش اور ان میں چکنائی کا جم جانا دونوں کا شمار عارضہ قلب کی بنیادی وجوہات میں خطرے کو نصف کر دیتے ہیں خون کی شریانوں کی سوزش اور ان میں چکنائی کا جم جانا دونوں کا شمار عارضہ قلب کی بیماریوں کے خطرے کو تقریباً ختم کر دیتے ہیں خون کی شریانوں کی سوزش اور ان میں چکنائی کا جم جانا دونوں کا شمار دل کی بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ ہے اور پی نٹ بٹر ان دونوں کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے
دماغی صحت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتا ہے:
سب کے لیے دماغ اور اس کی کارکردگی سب سے اہم ہے اسی لیے ہم سب کی بھر پور کوشش ہوتی ہے کہ ہم اپنی ڈائٹ میں ایسی غذائیں شامل رکھیں جو کہ ہمارے دماغ کی حفاظت کریں پی نٹ بٹر دماغ اور اس کی کارکردگی کو بہتر فعال بنائے رکھنے میں بھر پور طریقے سے معاونت کرتا ہے اس میں وہ تمام صحت بخش غذائی عناصر اور لازمی وٹامنزبھر پور طریقے سے موجود ہیں ہمارے دماغ کو صحت مند رہنے کے لیے جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس میں موجود غذائیت بخش عناصر عمر کے ساتھ جڑے دیگر عوارض سے ہمیں محفوظ بناتے ہیں اور دماغی کارکردگی کو تنزلی سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں پی نٹ بٹر کو کئی طریقوں سے ہم اپنی غذا میں شامل کر سکتے ہیں آپ چاہیں تواسے اسپریڈ کے طور پر ٹوسٹ یا کریکرز پر لگائیں یا پھر اس کی مدد سے بے حد مزیدار کپ کیک کینڈی بارز تیار کر کے اس کے مزیدار کرنچی اور لذیذ ذائقے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں








