سندھ ہائی کورٹ میں وزیراطلاعات شرجیل میمن کے خلاف نیب خفیہ انکوائری کیس کی سماعت ہوئی
نیب حکام نے عدالت میں کہا کہ کراچی،سکھر اور راولپنڈی سے رپورٹس آئی ہیں ، اسلام آباد سے موصول نہیں ہوئی سکھر میں شرجیل میمن کے خلاف کوئی کیس یا انکوائری نہیں ہے ،وکیل نے کہا کہ اتنا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی نیب نے رپورٹ پیش نہیں کی،جسٹس جنید غفار نے استفسار کیا کہ اب تو قانون تبدیل ہو چکا ہے اب خوف یا دباؤ کا کیا معاملہ ہے ؟ کوئی انکوائری اور انویسٹی گیشن ہوگی تو نوٹس آ جائے گا شرجیل میمن کو پہلے کی طرح گرفتاری کا اندیشہ نہیں ہے،سندھ ہائی کورٹ نے نیب سے شرجیل میمن کے خلاف 4 نومبر کو رپورٹ طلب کرلی
اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں
آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع
ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی
عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری
عمران خان کیخلاف سازش کیا ہونی،یہ ہے ہی سازشیوں کا ٹولہ،سلیم صافی
نیب طلبی پر پی پی رہنما ضمانت کروانے عدالت پہنچ گئے
واضح رہے کہ شرجیل میمن کے خلاف دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ انھوں نے وزرت اطلاعات و نشریات میں بطور وزیر محکمے کے افسران اور اشتہاری کمپنیوں کے گٹھ جوڑ سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو اشتہارات کی مد میں رقوم جاری کر کے بد عنوانی کی۔ جولائی 2013 سے جون 2015 تک ٹی وی اور ایف ایم چینلوں پر عوام میں آگہی کے لیے مہم چلائی گئی جس کی مد میں قومی خزانے کو تین ارب 27 کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا۔