اپنی بیوی لاریب کوقتل کروانے والاشوہر شیراز کزن سمیت گرفتار، آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،ملزم شیراز علی دوسری شادی کرنا چاہتا تھا،پہلی بیوی لاریب کو راستے سے ہٹانے کے لیے اس کے قتل کا منصوبہ بنایا،ملزم نے لاریب سے لومیرج کی تھی لیکن اس سے کوئی اولاد نہ تھی،ملزم نے دوبئی سے آئے ہوئے کزن زین علی کو رقم کا لالچ دیا اور اپنی بیوی کو اندھی گولی لگنے کا ڈرامہ رچایا، ملزم شوہر نے اپنی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ کروایا، ملزم کی بیوی چند روز ہسپتال میں رہنے کے بعد دم توڑ گئی، ملزم ڈاکٹروں کو چکما دے کر نعش لے کر فرار ہو گیا اور دفنا دیا،دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا کہ اس نے اپنے کزن زین علی کو پیسوں کا لالچ دے کربیوی کو قتل کروایا۔ملزمان کی نشاندھی پر آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا،
دوسری جانب گوالمنڈی واردات کی منصوبہ بندی ناکام دو مسلح سٹریٹ کریمنل گرفتار کر لئے گئے، گوالمنڈی پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گرفتار کئے گئے،سرغنہ عدنان اپنے ساتھی عمر فاروق کے ہمراہ واردات کے لیے گوالمنڈی پہنچا،ملزمان کے قبضہ سے 3 موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا،ملزمان گلی محلوں اور میں موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ کرتے،ملزمان واردات کے بعد مال مسروقہ آپس میں تقسیم کرتے مقدمات درج تفتیش جاری ہے.
21سال سے کم عمر افراد کو ای سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی
ای سگریٹ سے نوجوان نسل کو روکنا ہو گا، کرومیٹک
حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان
تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں
” ہیلتھ لیوی کے نفاذ میں تاخیر کیوں” تحریر: افشین
اگر کھلے مقام پر کوئی سگریٹ پی رہا ہو تو اسکو "گھوریں”
تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں
تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی
ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ








