نیشنل رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کی جانب سے پہلی جماعت سے لے کر بارھویں تک کے طلباء کی کردار سازی کے لیے پاکستان کا پہلا”کریکٹر ایجوکیشن کریکولم“ متعارف کرادیا گیاہے۔یہ نصاب پاکستان کی آنے والی نسلوں کے ذہنوں اور دلوں کی سیرت النبیﷺ کی روشنی میں پرورش کرے گا اور انہیں معاشرے کا ذمہ دار شہری،ہمدرد رہنما اور فرض شناس انسان بنانے میں کردار ادا کرے گا۔

اس حوالے سے سلام آباد کے ایک سرکاری کالج باقاعدہ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں نیشنل رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے چئیرمین خورشید ندیم، سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی، قومی نصاب کمیٹی کے ڈائریکٹر جنرل شفقت جنجوعہ، اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ظفر محمود ملک اور ادارہ تحقیقات اسلامی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء الحق سمیت ممتاز ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔اپنے خطا ب میں خورشید ندیم نے کہا کہ یہ ایک تاریخی کامیابی ہے، اس کا دائرہ پورے ملک بشمول گلگت بلتستان اور کشمیر تک ہوگا۔ نصاب کا مقصد رسول اللہ کی تعلیمات اور میراث سے متاثر ہوکر ایک ذمہ دارمعاشرے کی تشکیل کرنا ہے۔رحمت للعالمین اتھارٹی کا بنیادی مقصد معاشرے کو سیرت النبی کے سانچے میں ڈھالنا ہے۔

سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی نے کہا کہ رحمت للعالمین اتھارٹی پاکستان کے مقاصد اور اہداف کی تنظیم اور تکمیل کا ادارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کا کردار تعلیم اور تربیت انتہائی اہم ہے انہیں پس منظر میں رکھ کر ترقی نہیں کی جاسکتی۔تقریب میں شریک دیگر مقررین کا کہنا تھاکہ ملک میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد تعلیمی ادارے ہیں۔معاشی اور سیاسی بحران کی بات تو کی جاتی ہے لیکن اخلاقی بحران کی بات نہیں کی جاتی، نہ ہی اس کے لیے کوئی ادارہ موجود ہے۔ معاشرہ کرپشن، رشوت، ناپ تول میں کمی، ذمہ داریوں میں کوتاہی اور اپنے کاموں میں عدم دلچسپی کا شکار ہے۔ہم اخلاقی بحران میں بری طرح دھنستے جا رہے ہیں، بد قسمتی سے ہمیں اس کا ادارک بھی نہیں۔ درسگاہیں سند یافتہ لوگ تو پیدا کر رہی ہیں لیکن صاحب کردار لوگ پیدا نہیں کر رہی۔ نظام تعلیم کا مقصد علم، رویہ اور مہارت ہے۔جرائم کی شرح میں اضافہ بڑی وجہ نظام تعلیم میں کردار سازی کی کمی ہے۔

ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

Shares: