پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کرکٹ بورڈ سے کیوں معذرت کی

0
34

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کرکٹ بورڈ سے کیوں معذرت کی

باغی ٹی وی : پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا ہےکہ میں سیمی اور وہاب سے ملاتھا جس پر پی سی بی سے معذرت کی تھی، .ان دونوں کے کورونا کی رپورٹ اگلے روز منفی آئی تھی،،پی ایس ایل سے متعلق تمام آپشن پی سی بی کے سامنے ہیں .جلد ہی وہ آپشن سب کے سامنے آجائیں گے .میں نےڈیرن سیمی اور وہاب سےملنےپرپی سی بی سے معذرت کی تھی،

ڈیرن سیمی اور وہاب کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ اگلے روز منفی آئی.جلد ہی وہ آپشن سب کے سامنے آ جائیں گے .

پی سی بی نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا سیزن ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

مشکل فیصلہ کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل انتظامیہ اور ٹیم مالکان کے درمیان ہنگامی اجلاس میں کیا گیا، ورچوئل اجلاس میں کرونا کیسز بڑھنے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی سی بی اور ٹیموں کے مالکان کے درمیان منعقدہ ورچوئل میٹنگ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ لیگ میں سات کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔پی سی بی اب فوری طور پر تمام چھ ٹیموں کے شرکاء کی پی سی آر ٹیسٹنگ، کورونا ویکسین اور آئسولیشن سہولیات کے لیے اقدامات کرے گا۔

پی ایس ایل کے التوا پر لاہور قلندز کےسی ای او بھی بول پڑے

Leave a reply