باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ اس وقت جیل میں ہیں، چودھری شجاعت نے ان سے جیل میں ملاقات کی تھی اور کہا تھا کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں، پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ جن پر پاکستان میں کئی مقدمے قائم ہیں وہ اسپین جا چکے ہیں ،پرویز الہیٰ کی گرفتاری کے بعد مونس الہیٰ کی تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ دیکھ لیں بیٹا سپین میں عیاشی کر رہا اور باپ جیل میں، اب اطلاعات آ رہی ہیں کہ پرویز الہیٰ ق لیگ میں واپس آنا چاہتے ہیں تا ہم مونس الہیٰ انکی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں، پرویز الہیٰ جیل میںچند دن رہ کر ہی ہمت ہار چکے ہیں،چودھری شجاعت سے ملاقات کے بعد پرویز الہیٰ کو جیل میں بی کلاس دی گئی تھی
ق لیگی رہنما چودھری شافع حسین کا پرویز الہیٰ کے حوالہ سے کہنا ہے کہ وہ ق لیگ میں آنا چاہتے ہیں لیکن اسپین میں بیٹھا شخص نہیں مان رہا، پرویز الہٰی کو باقاعدہ دعوت دی ہے کہ وہ مسلم لیگ (ق) میں واپس آ جائیں ہم ایک خاندان ہیں جبکہ سیاسی طور پر فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے لیکن مونس الہٰی ایک سال پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ سیاست اپنی اپنی
پرویز الہیٰ گرفتار ہوئے تو اسکے لئے تحریک انصاف نے نہ تو کوئی احتجاج کیا، نہ کوئی ملاقات کے لئے گیا، نہ عدالت پیشی کے موقع پر کارکن ہوتے ہیں اسلئے پرویز الہیٰ افسردہ ہیں، پرویز الہیٰ آنیوالے چند دنوں میں اہم فیصلہ کر لیں گے،
چند دن قبل چوہدری پرویز الہی نے کمرہ عدالت سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری طبعیت ٹھیک نہیں ہے،دس روز سے جیل کے چھوٹے سے کمرے میں بند ہوں،جیل کے کمرے میں ہوا کے لیے پنکھا کبھی چلتا ہے کبھی نہیں،گھروں والوں سے ملاقات بھی نہیں کروائی جارہی،صحافی نے سوال کیا کہ کیا چوہدری صاحب آپ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں؟ پرویز الہی نے جواب دیا کہ مجھے ملنے نہیں دیا جا رہا پریس کانفرنس کیسے کر دوں ،ادھر بھی میڈیا سے بات نہیں کرنے دی جارہی، آپ میری حالت دیکھ رہے ہیں اس حالت میں پیش کیا ہے،
پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز
خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا
پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،
پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ