لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں کی تقاریر کے دوران تاخیری نظام لاگو کیا جائے. پیمرا
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی لائیو کوریج اور تقاریر سے متعلق چینلز کو ہدایات جاری کر دیں۔ پیمرا کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں کی تقاریر کے دوران تاخیری نظام لاگو کیا جائے، تاخیری نظام نہ لگانے والے ٹی وی چینلز کے لائسنس معطلی سمیت قانونی کارروائی ہو گی۔
پیمرا کا کہنا ہے کہ تمام چینلز ریاستی اداروں کو بدنام کرنے والا مواد نشر کرنے سے گریز کریں، اعلی عدالتی احکامات اور پیمرا قوانین کے مطابق لائیو کوریج میں تاخیری نظام ہونا چاہیے۔ ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کی ٹرانسمیشن میں مشاہدے میں آیا کہ تقاریر میں ریاستی اداروں کے خلاف بیانات لائیو نشر ہوئے، یہ ضابطہ اخلاق اور اعلیٰ عدالتوں کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ لانگ مارچ؛ آج دوبار شاہدرہ سے اسلام آباد کی جانب سفر شروع کرے گا
پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سےشہری جاں بحق، ورثا کا احتجاج
رانا ثنااللہ کی عمران خان کوپی ڈی ایم قیادت سے غیرمشروط بات کرنے کی پیشکش:لانگ مارچ ختم کرنے کا مطالبہ
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی عابد زبیری کو صدر سپریم کورٹ بار منتخب ہونے پر مبارکباد
مقتول ناظم جوکھیو کی والدہ نے عدالت میں صلحنامے سے متعلق بیان قلمبند کرادیا
واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ دوسرے دن اپنی منزل کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی قیادت میں گزشتہ روز لاہور کے لبرٹی چوک سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کیا اور شاہدرہ پر پڑاؤ ڈالا۔ لانگ مارچ اب کامونکی کی جانب گامزن ہے۔ جس میں رہنماء تقاریریں کررہے ہیں تاہم اب اس حوالے سے پیمرا نے واضح ہدایات دے دی ہیں.







