پیمرا کی جانب سے تاحال چینل 24 کی مکمل نشریات بحال نہیں کی گئیں،عدالت کا پیمرا پر برہمی کا اظہار

0
29

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چینل 24 کے لائسنس معطلی کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سٹی نیوز نیٹ ورک کی اپیل پر سماعت کی ،عدالت میں چینل 24 کے وکیل نے جزوی دلائل مکمل کر لیے ،عدالت نے آیندہ سماعت پر پیمرا کے وکیل کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی

چینل کے وکیل نے کہا کہ پیمرا کی جانب سے تاحال مکمل نشریات بحال نہیں کی گئیں ۔پیمرا عدالتی حکم عدولی کر کے توہین عدالت کا مرتکب ہو رہا ہے ۔عدالت نے پیمرا کے وکیل سے استفسار کیا کہ عدالتی حکم پر کیوں عملدرآمد نہیں کیا کیوں نہ عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کی کاروائی کی جائے ۔

عدالت نے 15 جولائی کو پیمراکے وکیل سے دلائل کے لیے طلب کر لیے ،لاہور ہائیکورٹ نے چینل 24 کو دیے گیے حکم امتناعی میں توسیع کر دی

واضح رہے کہ پہلی سماعت پر لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کا حکمنامہ معطل کرتے ہوئے چینل 24 کو نشریات کی اجازت دے دی تھی

پیمرا نے 24 چینل کا لائسنس معطل کر دیا تھا جس پر اپوزیشن جماعتیں بھی سراپا احتجاج تھیں،گزشتہ روز اسلام آباد میں صحآفیوں نے بھی احتجاج کیا تھا

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی.عمران مافیا حکومت صحافیوں کی آواز اور اِن ادارے بند کرتی ہے اور احتجاج پر لاٹھیاں اور گولیاں برساتی ہے.عمران صاحب آج پورا پاکستان آپ کے ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہے، کس کس پر لاٹھیاں اور گولیاں برسائیں گے؟پارلیمان بند، روزگار بند، زبان بند، حکومت کی آنکھیں بند، عمران صاحب یہ ہے نیا پاکستان؟

ن لیگی رہنما رانا مشہود احمد خاں نے لاہور پریس کلب کے باہر 24 نیوز چینل کے ملازمین کی طرف سے کئے گئے احتجاج میں شرکت کی جس میں انہوں نے کہا کہ 24 نیوز چینل کا لائسنس معطل کر کے عمران خان کی حکومت کا آزادی صحافت پر ایک اور حملہ کیا ہے ۔ 24 نیوز کا لائسنس معطل کر دیا۔ پیمرا کی جانب سے یہ اقدام اس حکومت کی فاشزم کی عکاسی کرتا ہے۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چینل 24 کی نیوز اور کرنٹ افیئرز کی نشریات جاری کردہ لائسنس اور قوانین کی خلاف ورزی پر معطل کر دیں۔

پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سنٹرل میڈیا نیٹ ورک جاری شدہ لائسنس کے تحت ویلیو ٹی وی چینل پر انٹرٹینمنٹ سے متعلق مواد چلانے کا مجاز تھا جبکہ کمپنی تمام پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر 24 نیوز کے نام سے نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز پر مبنی مواد نشر کر رہی ہے۔

نیوز چینلزکی بندش، ایمرا صدر نے حکومتی جارحیت کا مقابلہ کرنیکا اعلان کر دیا

لاہور ہائی کورٹ نے چینل 24 کی معطلی کا حکم معطل کر دیا

پیمرا کے بارہا منع کرنے اور متعدد نوٹسز جاری کرنے کے باوجود سنٹرل میڈیا نیٹ ورک نے چینل نشریات میں نیوز و کرنٹ افیئرز سے متعلق پروگرام جاری رکھے۔

اس ضمن میں اتھارٹی نے 7 مئی 2020 کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا جس کے تحت کمپنی کو نیوز و کرنٹ افیئرز مواد کو فوری بند کرنے اور منظور شدہ انٹرٹینمنٹ مواد نشر کرنے کے احکامات جاری کیے تھے

ذرائع کےمطابق متعدد مواقع کی فراہمی کے باوجود چینل انتظامیہ پیمرا کے احکامات پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہی

لاہور ہائیکورٹ کو چینل 24 کی درخواست پر سماعت کا اختیار ہی نہیں، پیمرا وکیل نے عدالت میں اعتراض کر دیا

Leave a reply